یہ نشان جسم میں کس کمی کو واضح کرتا ہے

شائع 10 جولائ 2017 06:00am

1

پانی انسان کے جسم کی اہم ضرورت ہے اگر پانی  کی مقدار جسم میں موجود نہ ہو تو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لوگ اکثر کام کاج کے دوران پانی پینا بھول جاتے ہیں یا پھر اس ہی وقت پانی پیتے ہیں جب انہیں ضرورت محسوس ہو مگر پانی صرف ضرورت کے وقت نہیں پینا چاہیے بلکہ اسے پینے کی عادت اختیار کرنی چاہئے۔

آج ہم آپ کو چند ایسی علامات کے بارے میں بتائیں کے جو یہ واضح کرتی ہیں کہ آپ کے جسم میں پانی  کی کمی ہے ۔

٭اگر آپ ہر وقت بغیر کسی وجہ کے تھکن محسوس کرتے ہیں

٭اگر آپ کا میٹھا کھانے کو دل کرتا ہے

٭سر میں مسلسل درد رہنا

٭سانس کی کمی محسوس ہونا

٭چکر آنا

ان تمام کے علاوہ کچھ علامات ایسی بھی ہیں جو کہ بہت خطرناک ہیں

٭ دل کی دھڑکن کا تیز ہونا

٭بیہوش ہو جانا

٭بلڈ پریشر لو رہنا

٭پشاب کی رنگت گہری ہونا

٭پسینے کا کم آنا

یہ تمام علامات واضح ہونے پے اپنے معالج سے فوری رابطہ کریں اور دن بھر میں پانی کا استعمال جاری رکھیں

اس کے علاوہ ایک اور طریقہ ہے جس سے آپ اپنے جسم میں پانی کی کمی کا پتہ لگا سکتے ہیں۔

اس طریقے کو اسکن ٹرگر ٹیسٹ کا نام دیا جاتا ہے ،اپنے ہاتھ پر ایک چٹکی نوچئے اور پھر چھوڑ دیں اگر آپ کی جلد فوری طور پر اپنی اصلی شکل میں آ جائے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے جسم میں پانی کی خاطر خواہ مقدار موجود ہے لیکن اگر آپ کے جلد اسی شکل میں ٹھر جائے تو جان لیجئے کہ یہ پانی کی کمی کی واضح علامت ہے۔ لہذا اپنے صحت کا خیال رکھئے اور نیچے دی گئی ویڈیو کے مطابق دن بھر میں اتنے گلاس پانی کی مقدار اپنی عادت بنا لیں۔

Smart is the New Sexy : بشکریہ