سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادینے والے بولی وڈ کے اسٹار بچے

شائع 12 جولائ 2017 07:14am

srk

ویسے تو بولی وڈ انڈسٹری سے منسلک ہر شخص ہی اپنے آپ میں ایک اسٹار ہوتا ہے لیکن وہ شخص ایسے ہی اسٹار نہیں بن جاتا بلکہ اس کامیابی کے پیچھے اس کی انتھک محنت اورکچھ کر دکھانے کی جدوجہد بھی شامل ہوتی ہے۔

لیکن اگر بات کی جائے انکی اگلی جنریشن (اولاد) کی تو ان کے بارے میں یہ مثال غلط نہ ہوگی کہ یہ "منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہوئے"۔ان میگا اسٹارز کے گھر پیدائش کی وجہ سے ان بچوں کی فین فولوونگ بناء کچھ کئے اپنے ماں باپ کی طرح بہت زیادہ ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔

سوشل میڈیا خود کو منوانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے اور اسی ذریعے کو استعمال کرتے ہوئے بولی وڈ کے یہ کِڈ اسٹارز ابھی سے اس گلیمر سے بھر پور انڈسٹری میں اپنے وجود کو محسوس کروارہے ہیں اور اپنے ہزاروں مداحوں سے داد وصول کررہے ہیں۔

سہانا اور آریان خان

srk

بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور بیٹی سہانا خان سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں آریان کی عمر اس وقت 18 جبکہ سہانا کی عمر 15 سال ہے اور ان سے جلد ہی بولی وڈ میں انٹری کی توقع ہے۔

عالیہ کَشیَپ

فائل فوٹو فائل فوٹو

فلم میکر انوراگ کَشیَپ اور ان کی سابقہ اہلیہ آرتی بجاج کی بیٹی عالیہ کی عمر 14 سال ہے۔اکثر وہ اپنے پاپا کے ساتھ یا مختلف مقامات پر لی گئی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں جس کو ہزاروں لوگوں کی جانب سے سراہا جاتا ہے کیونکہ عین ممکن ہے کہ وہ مستقبل میں بِگ اسکرین پر نظر آئیں۔

سارہ اور ابراہیم علی خان

فائل فوٹو فائل فوٹو

سیف علی خان اور ان کی سابقہ اہلیہ امرتا سنگھ کے دونوں بچے سارہ اور ابراہیم بھی بولی وڈ میں تہلکہ مچانے کو تیار ہیں۔یہ دونوں سوشل میڈیا پر ابھی سے کافی مقبول ہیں۔

کرشنا شروف

krishna

اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف کے بعد اب بیٹی کرشنا شروف بولی وڈ میں اپنا جلوہ بکھیرنے کو تیار ہیں کیونکہ ان کے بارے میں اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ بہت جلد انڈسٹری میں ایک دلچسپ انٹری کرنے جارہی ہیں۔

نویا نویلی نندا

navya

نویا نویلی نندا امیتابھ بچن کی نواسی ہیں ان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ انڈسٹری میں کئی بڑی فلمیں بنانے کے لئے تیار ہیں بس انتظار ہے تو اس بات کا کہ اعلان کب کیا جائے گا۔

یرش وردھن اہوجا

فائل فوٹو فائل فوٹو

بولی وڈ میں اپنی اینرجیٹک اور مزاح سے بھرپور اداکاری سے شہرت رکھنے والے گووندا کے بیٹے یرش وردھن اہوجا بھی بولی وڈ میں قدم رکھنے کو تیار ہیں اور بس ڈیبیو کے لئے صحیح وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔

کرن دیول

فائل فوٹو فائل فوٹو

دھرمیندرا کے پوتے اور سنی دیول کے بیٹے کرن دیول بھی بولی وڈ میں دھماکے دار انٹری کے لئے پر عزم ہیں اور ابھی اپنے پاپا کی جانب سے دیئے گئے ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔

جنید خان

فائل فوٹو فائل فوٹو

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید خان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ عامر خان کی طرح بیشتر خصوصیات کے حامل ہیں اور اپنے پاپا کے کام میں بے حد دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

آہان شیٹھی اور آتھیا شیٹھی

فائل فوٹو فائل فوٹو

اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی آتھیا شیٹھی نے تو اپنے بولی وڈ کریئر کا آغاز کرلیا ہے تاہم اب ان کے 19 سالہ بیٹے آہان کے بارے میں بھی یہ کہا جارہا ہے کہ سلمان خان بہت جلد انہیں بھی لانچ کرنے والے ہیں۔

آرو کمار

aarav

بولی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنا کے 13 سالہ بیٹے آرو کی سوشل میڈیا پر ابھی سے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ اس وقت وہ مارشل آرٹس سیکھ رہے ہیں ساتھ ہی وہ اسپورٹس میں بھی کافی ایکٹو ہیں۔

ہرش وردھن کپور

فائل فوٹو فائل فوٹو

انیل کپور کی بیٹی سونم کپور کے بعد اب باری ہے ان کے بیٹے ہرش وردھن کی اور ذرائع کے مطابق انہیں بھی جلد ہی بولی وڈ انٹری ملنے والی ہے۔