کوہلی اور انوشکا شرما نیویارک میں ایک ساتھ

شائع 12 جولائ 2017 06:56pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

آئندہ چند دن نیویارک بو لی وڈ اسٹارز کا مسکن رہے گا کیوں کہ اس سال وہاں آئیفا ایوارڈز کی تقریب منعقد ہونے جارہی ہے۔

کئی بولی وڈ سلیبریٹیزتقریب میں شرکت کیلئے  پہلے ہی نیو یارک پہنچ چکے ہیں اور اب تو کرکٹرز بھی نیویارک پہنچ رہے ہیں۔

پہلے اطلاعات تھیں کہ ظہیر خان اپنی منگیترساگریکا گھاٹکے کے ساتھ نیویارک میں موجود ہیں اور اب ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی تصویر بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

انوشکا شرما  کی اگلی فلمجب ہیری میٹ سیجل جو شاہ رخ خان کے ساتھ ہے، 4اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

Bollywood bubbleبشکریہ