خبردار! فرینچ فرائز کھانا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے،تحقیق

شائع 13 جولائ 2017 10:16am
فائل فوٹو فائل فوٹو

فرینچ فرائز کھانا کس کو پسند نہیں ہے؟ شاید ہی دنیا میں کوئی ایسا ملک ہو جہاں فرینچ فرائز نہ کھائی جاتی ہوں۔ ان کو تیار کرنا انتہائی آسان ہوتا ہے جبکہ یہ ہر گلی محلے میں ہی دستیاب ہوتی ہیں۔

لیکن ایک نئی تحقیقی سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ فرینچ فرائز کھانا انسان کی صحت کے لئے انتہائی خطرناک اور نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اب آپ سوچ رہے ہونگے کہ ایک آلو انسان کی صحت پر کیسے منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے؟

تو اس کا جواب یہ ہے کہ آلوؤں کا زیادہ استعمال انسان کو موٹاپے جیسی مہلک بیماری میں مبتلا کردیتا ہے اور ہم سب ہی اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ موٹاپے کے صحت پر کتنے خطرناک اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

fat

امریکا سوسائٹی فار نیوٹریشن کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی جس میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ فرینچ فرائز کھانا انسان کی زندگی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر انسان روزانہ یا ہفتے میں دو مرتبہ فرائز کھاتا ہے تو یہ ہماری سوچ سے بھی زیادہ خطرناک ہوتا ہے اور موت کی شرح میں دگنا اضافہ کردیتا ہے۔

یہ تحقیق برطانیہ، اٹلی، اسپین اور امریکا کے چار ہزار چار سو افراد پر کی گئی جن میں 45 سے 70 سال کے درمیاں عمر والے لوگ شامل تھے۔ تحقیق کے دوران 8 سال تک ان افراد کے کھانے اور صحت کے احوال پر گہری نظر رکھی گئی۔اس تحقیق میں چونکا دینے والی بات یہ سامنے آئی کہ تحقیق کے اختتام تک 236 شرکاء اس دنیا سے رخصت ہوچکے تھے۔

تحقیق میں یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ آلوؤں کا زیادہ استعمال کوئی مسئلہ نہیں لیکن انہیں کس طرح تیار کیا گیا ہے یہ بات پیشِ نظر ہونی چاہیئے۔آلوؤں کو تَل کر استعمال کرنا کسی طور بھی عقلمندی نہیں کیونکہ جو لوگ اس تحقیق کے دوران دنیا سے رخصت ہوئے تھے ان میں زیادہ تر مختلف عوامل کے ساتھ ساتھ آلوؤں کو فرائی کرکے استعمال کرنا بھی ایک وجہ تھی۔اسی لئے ہم کبھی بھی کسی معمر یا نوجوان شخص کو زیادہ آلوؤں کے استعمال کا مشورہ نہیں دیتے۔

جب آلوؤں کے فرائز بنائے جاتے ہیں تو اس میں جو تیل کی ایک بھاری مقدار شامل ہوجاتی ہے وہ سب سے زیادہ نقصان دہ ہے۔ ہاں لیکن اگر انہیں ہفتے میں صرف ایک بار ہی استعمال کیا جائے تو نہ ہی یہ آپ کو نقصان پہنچائیں گے اور نہ ہی موت کے قریب لے کر جائیں گے۔

fried

فرینچ فرائز کے زیادہ استعمال سے دل کی بیماریاں، ہائیپر ٹینشن اور موٹاپے جیسی شدید مہلک بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کینسر اور شوگر کا بھی خطرہ رہتا ہے۔

heart

اس کے علاوہ ان کا زیادہ استعمال کولیسٹرول کو بھی بڑھادیتا ہے جس کی وجہ سے خون کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ نسوں میں کلاٹس بھی پڑنے کا اندیشہ رہتا ہے۔

sugar

تو اگلی بار جب بھی آپ کا فرینچ فرائز کھانے کا موڈ ہو تو کھانے سے پہلے ان تمام چیزوں کو دھیان میں رکھیں اور احتیاط برتیں۔