کیا کترینہ اور سلمان میں دوبارہ قربتیں بڑھ رہی ہیں؟

اپ ڈیٹ 14 جولائ 2017 06:49am
فائل فوٹو فائل فوٹو

جب بھی کبھی سلمان خان اور کترینہ کیف کا ذکر آتا ہے تو ایک انوکھا احساس دل میں جنم لیتا ہے۔ آئیفا ایوارڈز 2017 کی تقریب کی تیاریوں میں بڑے بڑے اسٹارز شریک تھے لیکن لوگوں کی نظریں صرف سلمان اور کترینہ پر ہی ٹِکی رہیں۔

ماضی میں سلمان خان اور کترینہ کیف کی محبت کے چرچے بہت مشہور ہوئے تھے لیکن بدقسمتی سے یہ محبت ناکام ہوگئی۔

فائل فوٹو فائل فوٹو

لیکن اب بھی یہ دونوں جب ایک ساتھ کہیں شرکت کرتے ہیں تو لوگوں کی نظریں تو ان پر لگی ہی رہتی ہیں لیکن ساتھ ہی وہ خود بھی ایک دوسرے سے نظریں نہیں ہٹا پاتے۔

ایسا ہی کچھ آئیفا ایوارڈز 2017 کی تقریب کی تیاریوں میں دیکھنے میں آیا جہاں سلمان اور کترینہ ایک ساتھ اسٹیج پر آئے اس دوران دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکراہٹ کا تبادلہ کرتے رہے اور آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھتے رہے۔

فائل فوٹو فائل فوٹو

تاہم اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ دونوں 16 جولائی کو منعقد ہونے والی آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں ایک ساتھ پرفارم کرتے ہوئے بھی دکھائی دیں۔

 

بشکریہ بولی وڈ لائف