شادی کے لئے مذہب تبدیل کرنے والی بولی وڈ اداکارائیں
فائل فوٹوکہا جاتا ہے اگر پیار سچا ہوتو رنگ، نسل، ذات اور مذہب کوئی بھی چیز دو پیار کرنے والوں کے درمیان آڑے نہیں آتی۔ اب تک اس دنیا میں پیار کرنے والوں کی کئی ایسی مثالیں سامنے آچکی ہیں جو مذہب میں مماثلت نہ ہونے کے باوجود بھی ایک ہوئے اور ایک کامیاب زندگی بھی گزار گئے۔
اسی طرح بولی وڈ انڈسٹری میں بھی کئی ایسی مثالیں ہیں اور آج ہم آپ کو ان ہی اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہوں نے شادی کے لئے اپنا مذہب تبدیل کیا۔
عائشہ ٹاکیہ
فائل فوٹوبولی وڈ کی مشہور اداکاراہ عائشہ ٹاکیہ کی شادی 2009 میں ان کے بوائے فرینڈ فرحان عظمی سے ہوئی۔ لیکن یہ شادی اسلامی اصول کے مطابق نکاح کے ذریعے انجام پائی مختلف ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ عائشہ ٹاکیہ نے شادی کے اسلام قبول کرلیا لیکن انہوں نے بذاتِ خود اس بات کا کبھی نہ اظہار کیا اور نہ ہی کبھی اس بات کی وضاحت کی۔
امرتا سنگھ
فائل فوٹوامرتا سنگھ اور سیف علی خان کی عمر میں 13 سال کا فرق تھا اس کے علاوہ دونوں کے مذہب بھی ایک نہیں تھے لیکن پھر بھی ان دو پیار کرنے والوں نے ان تمام چیزوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شادی کرلی۔ امرتا سنگھ کا تعلق سکھ گھرانے سے تھا لیکن انہوں نے شادی کے لئے مذہب تبدیل کیا تاہم یہ شادی اتنی کامیاب نہیں رہی اور اس کا اختتام طلاق کی صورت میں ہوگیا۔ اس جوڑے کے دو بچے بھی ہیں ایک بیٹی سارہ علی خان جو اب بولی وڈ میں انٹری مار چکی ہیں اور ایک بیٹا ابراہیم علی خان جو دکھنے میں بالکل سیف علی خان کا بچپن لگتا ہے۔
شرمیلا ٹیگور
فائل فوٹوشرمیلا ٹیگور بھارت کی مشہور اداکارہ ہیں انہوں نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز بنگالی فلموں سے کیا جس کے بعد بولی وڈ میں بھی اپنی دھاک بٹھانے میں کامیاب رہیں۔ جب وہ اپنے کریئر کے عروج پر تھیں تو پتودی خاندان کے نواب کے پیار میں گرفتار ہوگئیں۔ منصور علی خان پتودی سیف علی خان کے والد تھے وہ مسلمان تھے شرمیلا نے ان سے شادی کے لئے اپنا مذہب تبدیل کرتے ہوئے بیگم عائشہ سلطان نام رکھا اور دونوں نے اپنے خاندان کی جانب سے مخالفت کے باوجود ایک دوسرے سے شادی کی۔
نرگس
فائل فوٹوعرصہ دراز تک بولی وڈ نگری پر راج کرنے والی سنیل دت کی بیوی اور سنجے دت کی ماں نرگس نے سنیل دت سے شادی کرنے کے لئے مذہب تبدیل کیا۔ ان کا تعلق مسلمان گھرانے سے تھا لیکن اپنے پیار کی خاطر وہ مذہب کو قربان کرکے سنیل دت کو پیاری ہوگئیں۔
نغمہ
فائل فوٹونغمہ بھوج پوری فلموں میں کام کرنے والی ساؤتھ انڈین اداکارہ اور ایک سیاستدان ہیں۔ انہوں نے 2008 میں اپنے مذہب کو تبدیل کیا اور عیسائیت کو اپنایا ان کے مذہب تبدیل کرنے کی وجہ کوئی آدمی نہیں بلکہ جیسس کرسٹ تھا۔ مختلف میٹنگز میں جب ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کچھ یوں کہا "میری زندگی میں صرف ایک ہی سپر اسٹار ہے اور اس کا نام جیسس کرسٹ ہے" اور اب میری خواہش ہے کہ ان کا پیغام جو مجھ تک پہنچا اب میں شہر شہر اس کو عام کروں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔