کی بورڈ کی وہ شارٹ کیز جو آپ کی زندگی آسان بنادیں
جدید ٹیکنالوجی نے انسان کا رہن سہن، طرزِ رہائش اور زندگی کو ماضی کی نسبت بالکل مختلف کردیا ہے۔ نت نئی ایجادات اور سائنسی ترقی کے باعث زندگی پہلے کی نسبت اب انتہائی آسان ہوگئی ہے۔
آپ کی زندگی میں مزید آسانیاں پیدا کرنے کیلئے آج ہم آپ کو کی بورڈ کی وہ شارٹ کیز بتانے جارہے ہیں جن کو استعمال کرکے آپ اپنا انتہائی قیمتی وقت بچا سکتے ہیں۔
آپ نے اس بات پر تو غور کیا ہی ہوگا کہ آپ کے کی بورڈ پر ایف 1 سے لے کر ایف 12 تک بٹن موجود ہیں۔ لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ ان کو کس طرح استعمال کرکے ہم اپنا قیمتی وقت بچاسکتے ہیں۔ اگر نہیں تو پریشانی کی کوئی بات نہیں آج ہم آپ کو انہی شارٹ کیز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔
تو آئیے جانتے ہیں کون سی شارٹ کی کیا کام کرتی ہے۔
F1
ایف ون کے بٹن کو دبانے سے تقریبا ہر پروگرام میں ہیلپ یعنی مدد کا آپشن کھل جاتا ہے۔
F2
اگر آپ کسی فائل کو ری نیم کرنے کے لئے ماؤس کا استعمال کرتے ہیں تو ایسا نہ کریں صرف ایف ٹو کا بٹن دبائیں اور اپنا قیمتی وقت بچائیں۔
F3
ایف تھری کے بٹن کو دبانے سے جو بھی ایپ زیر استعمال ہوگی اس کا سرچ آپشن کھل جائے گا۔
F4
جب بھی آپ کسی ونڈو کو بند کرنا چاہیں تو ماؤس اٹھانے کی ضرورت نہیں بس آلٹر کے ساتھ ایف فور کو دبائیں موجودہ ونڈو بند ہوجائے گی۔
F5
ایف فائیو بٹن کے ذریعے کسی بھی پیج یا ڈاکومنٹ ونڈو کو باآسانی ری فریش کر سکتے ہیں۔
F6
ایف سکس کا بٹن مختلف براؤزرز میں کرسر کو ایڈریس بار تک پہنچا دیتا ہے اور آپ کو ماؤس اٹھانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
F7
اگر آپ کو شک ہو کہ آپ نے اسپیلنگ ٹھیک لکھی یا نہیں، یا گرامر چیک کرنا چاہتے ہوں تو بس ایف سیون کو دبائیں آپ کی مشکل حل ہوجائے گی۔
F8
جب آپ اپنے کمپیوٹر کو آن کررہے ہوتے ہیں تو ایف ایٹ کو دبانے سے اس کے بوٹ مینیو میں داخل ہوجاتے ہیں۔
F9
ایف نائن کا بٹن مائیکروسافٹ ورڈ میں ڈاکومنٹ کو ری فریش کرتا اور آؤٹ لُک میں ای میل کو سینڈ یا رسیو کرتا ہے۔
F10
ایف ٹین کا بٹن موجودہ ایپ کے مینیو بار کو ایکٹویٹ کردیتا ہے۔ اور اگر اس کو شفٹ کے ساتھ دبایا جائے تو رائٹ کلک کا کام بھی کرتا ہے۔
F11
ایف الیون کا بٹن انٹرنیٹ براؤزر میں ونڈو کو فُل اسکرین اور چھوٹا کرتا ہے۔
F12
ایف ٹوئیلوو مائیکروسافٹ ورڈ میں سیو ایز ڈائیلاگ باکس کو اوپن کرتا ہے۔
بشکریہ: برائٹ سائیڈ

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔