پاکستان میں اپنی محبت پانے والے بولی وڈ اداکارئیں

اپ ڈیٹ 19 جون 2019 12:10pm

2

درست ہی کہا جاتا ہے کہ پیار کی کوئی سرحد کوئی حد نہیں ہوتی کیونکہ انسان کو پیار کسی سے بھی ہوسکتا ہے چاہے وہ کسی پڑوس والی کھڑکی میں ہو یا کسی اور ملک میں۔۔ پیار بس ہوجاتا ہے۔

آج ہم آپ کو ان بولی وڈ اداکار اور اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہیں ان کی محبت سرحد پار پاکستان میں ملی۔

وسیم اکرم اور سشمیتا سین

wasim

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم اور بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کے درمیان بھی افیئر کے چرچے کافی مشہور ہوئے لیکن انہوں نے شادی نہ کی۔

ورلڈکپ کے فاتح کپتان عمران خان اور زینت امان

imran

عمران خان اور زینت امان کے درمیان بھی محبت کا رشتہ تھا لیکن گزرتے وقت کے ساتھ دونوں کی راہیں جدا ہوگئیں۔

بوم بوم شاہد خان آفریدی اور عرشی خان

lala

گذشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران شاہد آفریدی کو متعدد شرمناک آفرز کرنے والی بھارت کی عرشی خان بھی کروڑوں دلوں کی دھڑکن شاہد آفریدی کی محبت میں گرفتار رہیں لیکن آفریدی نے انہیں کبھی گھاس نہ ڈالی۔

عثمان افضال اور امرتا اروڑا

usman

چار سال تک ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹ مارنے والے عثمان اور امرتا کو اپنے انتہائی مصروف شیڈول کے باعث اپنی راہیں جدا کرنی پڑیں۔

اسٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق اور تمنّا بھاٹیا

razzaq

دبئی میں سونے کی شاپ پر ایک ساتھ دیکھے گئے عبدالرزاق اور تمنّا بھاٹیا کے درمیان بھی کئی افواہوں نے جنم لیا لیکن نتیجہ کچھ نہ نکلا۔

محسن حسن خان اور رینا روئے

فائل فوٹو فائل فوٹو

پاک بھارت کی مشہور محسن اور رینا کی جوڑی نے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوکر شادی کی لیکن بدقسمتی سے دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

وسیم اکرم اور حمیمہ ملک

humaima

                حمیمہ نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ وسیم اکرم کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی ہیں لیکن جب انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ ان کے آگے ان کا بولی وڈ کیریئر بھی ہے تو انہوں نے "میرا وسیم" سے "کون وسیم" میں عافیت جانی۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور سونالی بیندرے

shoaib

دنیا کے تیز ترین فاسٹ بولر سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے ایک بار یہ بات کہی تھی کہ اگر سونالی نے ان کی پرپوزل ٹھکرائی تو وہ انہیں اغوا کر لیں گے لیکن شاید سونالی شعیب کے نصیب میں نہ تھیں۔

نگار خان اور خیام شیخ

khan

نگار خان پاکستان کے مشہور بزنس مین خیام شیخ کے پیار میں گرفتار ہوئیں اور اب وہ دبئی میں سیٹل ہیں۔

وینا ملک اور اشمیت پٹیل

veena

وینا ملک اور اشمیت پٹیل ایک دوسرے کی محبت میں بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے درمیان گرفتار ہوئے اس کے علاوہ شاید ہمیں اور کچھ بتانے کی ضرورت نہیں۔

Thanks to wittyfeed