زبان چمکانے کا نیا فیشن
Instagram بشکریہنِت نئے بیوٹی ٹرینڈز آئے دن آتے رہتے ہیں اور لوگ ان کے پیچھے دیوانے ہوجاتے ہیں۔
جب خوبصورتی مقصود ہو تو پورے جسم کو خصوصی توجہ کے ساتھ میک اپ سے ڈھک لیا جاتا ہے۔ لیکن اس بار یہ رجحان زرا تبدیل ہوا ہے اور اس میں زبان پر چمکیلی رنگ برنگی گلیٹر لگالینا نیا اضافہ ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مشہور ہو جانے والا یہ رجحان اتفاقاً منظر عام پرآیا تھا۔
آسٹریلوی میک اپ آرٹسٹ جسنٹا وُکووچ کی چمکیلی زبان اتفاقاًمشہور ہوگئی۔ان کی زبان پر غلطی سے رنگ برنگی چمکیلی گلیٹر لگ گئی تھی جس کے سبب ہونٹوں کی یہ زبردست تصویر آسکی۔
اس کے بعد سے یہ ٹرینڈ وائرل ہوگیا اور ساتھی میک اپ آرٹسٹس دوبارہ ایسا ہی کرنے کی کوششیں کرنے لگے۔ اگر چہ یہ تفریح نقصان دہ نہیں لگ رہی، لیکن اس کے متعلق فکریں بڑھ رہی ہیں کہ یہ صحت کیلئے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔ تھوڑی مقدار میں گلیٹر کا نگلا جانا آپ کو جان سے تو نہیں مارے گا لیکن یہ ہاضمے کا مسئلے، پیٹ کے درد یا بلاکیج کا سبب بن سکتا ہے۔
Know the feeling ⭐️#ibleedglitter #glitter #whatsnottolove #glimmer #glittertongue #eatglittershitglitter #haha #mandag A post shared by Christina (@christinajoy1) on
بڑے پیمانے پر دیکھا جائے تو گلیٹر ماحولیات کیلئے بھی خراب ہے۔ یہ مائیکرو پلاسٹک سے بناہوتا ہےجو کیمیکلز کو چوس سکتا ہے اور خطرناک بیکٹیریا کی رہائش گاہ بن سکتا ہے جو ہمارے پانی اور کھانے میں شامل ہو سکتا ہے۔
اگر آپ بھی زبان پر چمکیلی گلیٹر لگانا چاہتے ہیں تو ہماری آپ کو تجویز ہوگی کہ وہ گلیٹر جو کھائی جاسکتی ہے جسے کیک کی سجاوٹ وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے یا ایسی مصنوعات جو نان ٹاکسک ہوں کا استعمال کریں۔
Independent بشکریہ















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔