علی سیٹھی میں لیجنڈ گلوکار محمد رفیع کی جھلک دکھائی دیتی ہے، یو یو

شائع 30 اگست 2017 06:11am

yoyo

بولی وڈ کے سنگر اور ریپر یو یو ہنی سنگھ بھی کوک اسٹوڈیو کے سنگر علی سیٹھی کے مداح نکلے۔ انہوں نے علی سیٹھی کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے انہیں لیجنڈ گلوکار محمد رفیع سے تشبیہ دے دی۔ ہنی سنگھ کا کہنا ہے کہ علی سیٹھی کے گانے کے انداز میں محمد رفیع کی جھلک نظر آتی ہے۔

گلوکار اور ریپر ہنی سنگھ کافی عرصے سے بولی وڈ سے بالکل غائب ہیں تاہم انہوں ٹوئیٹر پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے علی سیٹھی، علی حمزہ اور وقار احسن کو کوک اسٹوڈیو سیزن 10 میں ان کی گلوکاری پر سراہا۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 10 کے ایپیسوڈ ٹو میں ان گلوکاروں نے 'تِنک دِھن' گانے میں اپنی سریلی آواز کا جادو جگایا ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھارت کی عوام میں بھی خاصہ مشہور ہوگیا ہے۔

ali

یویو ہنی سنگھ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کچھ یوں کیا "کیا برائٹ اور فن گانا ہے، تمام تینوں ووکلسٹ ہی اچھے ہیں لیکن علی سیٹھی نے 3:08 سے 3:16 کے درمیان تو کمال ہی کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنگیت کا کوئی مذہب، کوئی زبان اور کوئی سرحد نہیں ہوتی، یویو کی طرف سے بہت سارا پیار"۔

تاہم علی سیٹھی نے یویو کی فیس بک پوسٹ پر اپنا ردِ عمل پیش کرتے ہوئے انہیں 'مہاراج' کہا اور ان کی حوصلہ افزائی کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

coke

علی سیٹھی نے اس سے قبل لیجنڈ قوال عابدہ پروین کے ساتھ کوک اسٹوڈیو سیزن 9 میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے اس کے علاوہ انہوں نے اس سیزن میں ایک غزل 'رنجش ہی صحیح' گائی جو بعد میں بولی وڈ سنگر پپون نے بھی گائی۔

Thanks to Indianexpress