سنجے دت 'دی گڈ مہاراجہ' بن گئے
File Photoممبئی : جیل کی سزا بھگتنے کے بعد بولی وڈ اسٹار سنجے دت کی پہلی فلم "بھومی" ریلیز کیلئے تیار ہے لیکن انہوں نے ایک اور فلم پر کام شروع بھی کر دیاہے۔
اٹھاون سالہ سنجے دت ہدایت کار اومنگ کمار کی 'دی گڈ مہاراجہ' میں مہاراجہ جام صاحب کا کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔ فلم کے پہلا پوسٹر جمعرات کو انٹرنیٹ پر ریلیز کے بعد مقبول ہو رہا ہے کیونکہ اس میں مشہور زمانہ منا بھائی شاہی کردار میں بہت اچھے نظر آ رہے ہیں۔
ہم آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ سنجے دت کی فلم'بھومی'22 ستمبر کو ریلیز کردی جائے گی۔ اس فلم میں ادیتیا راؤ حیدری، شہراد کالکر اور شیکھر سمن اہم کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔