ہچکیاں آنا کس چیز کی علامت ہے؟

شائع 12 ستمبر 2017 05:32am

hichki

ہم نے اکثر محسوس کیا ہو گا کہ اچانک کھانا کھانے کے بعد یا پانی پینے کے بعد ہچکیاں آنے لگتی ہیں اور پھر ان کا مسلسل آتے رہنا مشکل کا باعث بنتا ہے۔ آج ہم آپ کو ہچکیوں کے آنے کی وجہ اور اس سے فوری نجات حاصل کرنے کا آسان ٹوٹکہ بتائیں گے۔

ہچکیاں روکنے کے لئے عموماً لوگ سانس کا روکتے ہیں یا ٹھنڈے پانی کا ایک گلاس پیتے ہیں اس کے علاوہ زبان کو باہر کی طرف کھنچنا، یا چینی کھانا ان طریقوں سے  بھی ہچکیوں کو فوری روکا جا سکتا ہے۔

عام طور پر ہچکیاں چند منٹوں تک ہی رہتی ہے لیکن اگر یہ طویل ہو جائیں تو مشکل کا باعث بنتی ہیں، اور گردوں کی بیماری کی علامت بھی ہو سکتی ہیں لہذا اگر ہچکیاں روکنے میں نہ آئیں تو آپ فوری طور پر اپنے معالج سے رجوع کریں۔

سوال یہ ہے کہ ہچکیاں کیوں آتی ہیں؟ اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں ، جیسے کہ اگر ہم بہت تیزی سے کھانا کھائیں، یا کھانے کے فوری بعد پانی پی لیں، یا کھانے کو صحیح طرح نہ چبائیں تو ہچکیاں آنا شروع ہو جاتی ہیں۔

 ماہرین کے مطابق ہچکی روکنے کا آسان ترین حل موجود ہے ، اس میں سانس روکنے یا کوئی اور طریقہ استعمال کر نے کی بجائے صرف اپنے کان کی لو (کان کے نیچے کا نرم حصہ) کو مسلنا شروع کر دیں، چند منٹوں میں آپ کی ہچکی رک جائے گی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کان کی لو کو مسلنا کسی بھی اور طریقے کی نسبت زیادہ کارگر ثابت ہوا ہے، اور یہ سب سے آسان طریقہ بھی ہے۔

ذیل میں کچھ اور دیسی ٹوٹکے درج کیے جا رہے ہیں جن کے ذریعے آپ ہچکی کو منٹوں میں روک سکتے ہیں

 اگر ہچکی آنے والے شخص سے کوئی ایسی بات کی جائے جس سے اسے زہنی جھٹکا لگے تو ہچکیاں فوری رک جاتی ہیں۔

 شاپنگ بیگ میں چند سیکنڈ سانس لینے سے خون میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس سے دیگر پٹھوں سمیت ڈایا فرام بھی سکون میں آ جاتا ہے اور ہچکی رک جاتی ہے۔

 اس کے علاوہ اپنی زبان کے نیچے شہد رکھنے، لیموں چاٹنے اور سرخ مرچ کی چٹنی کھانے سے بھی فرق پڑتا ہے۔

ہچکیاں دور بھگانے کی ایک آسان سے ورزش بھی ہے ، اگر آپ اپنے گھٹنوں کو کھینچ کر سینے تک لے جائیں اور کچھ دیر تک اسی حالت میں رہیں تو ہچکیاں غائب ہو جاتی ہیں۔