ہالی ووڈ فلم دی فائنسٹ آوورز کا نیا ٹریلر جاری
لاس اینجلس:ہالی ووڈ فلم دی فائنسٹ آوورز کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم انیس سو باون میں سمندر میں پیش آنے والے حقیقی واقعہ پر مبنی ہے۔
سمندر کی تند و تیز لہریں اور ان کا مقابلہ کرتے پرعزم انسان کی بہترین کہانی اور مناظر پر مبنی فلم دی فائنسٹ آوورز کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
فلم انیس سو باون میں تیل سے بھرے بحری جہاز کے گرد گھومتی ہے جو سمندری طوفان میں پھنس جاتا ہے جس کے بعد کوسٹ گارڈز لوگوں کو ریسکیو کرتے ہیں۔
والٹ ڈزنی کے بینر تلے بننے والی فلم میں کرس پائن،کیسی ایفلک اور بین فوسٹر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے،سنسنی سے بھرپور فلم دی فائنسٹ آوورز انتیس جنوری کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔