Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

موبائل فون کی لت ظاہر کرنے والی 16علامات

شائع 23 ستمبر 2017 02:58pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

جدید زمانے میں سمارٹ  فون کا استعمال سہولت سے زیادہ عادت یا لت کی شکل اختیار کر چکاہے۔

ہمیں فون استعمال کرنے کی اتنی عادت ہوگئی ہے کہ ہم اس کے  بغیر رہ نہیں سکتے۔

آج ہم یہاں  ایسی 16 علامات بتائیں گے جس سے آپ یہ پتہ چلا سکیں گے کہ کہیں آپ سمارٹ فونز کی لت میں تو مبتلا نہیں؟

بار بارفون پر وقت دیکھنا

اگر   آپ   فون پر وقت دیکھتے ہیں اور کچھ دیر بعد وقت بھول جاتے ہیں۔

لوگوں سے میل جول کے بجائے فون  میں مگن رہنا

آپ کسی سے میٹنگ کا انتظار کر رہے ہیں اور وقت کاٹنے کیلئے آس پاس لوگوں سے بات چیت کے بجائے فون میں گم ہیں تو یہ خطرے کی گھنٹی ہے۔

کھانا کھاتے وقت بھی فون پاس رکھنا

کھانا کھاتے وقت بھی بار بارفون پر نظر دوڑاناکہ کب آپ کا فون بجنا شروع ہوگا۔

چھوٹے سے کام کیلئے فون نکالنا اور بلاوجہ اس پر گھنٹہ لگا دینا

چھوٹے کام  کے لئے  فون دیکھنے کے بعد دوسری ایپس پر فضول وقت ذائع کرنا شروع کر دینا۔ اس مصیبت سے بچنے کا حال یہ ہے کہ ایپس کے نوٹیفیکیشن  بند کر دیے جائیں۔

فون چارجر ہمیشہ ساتھ رکھنا

فون کا زیادہ استعمال کرنے کی ایک بڑی  علامت یہ بھی ہے کہ آپ اسمارٹ فون کا چارجر ساتھ لے کر رکھتے ہیں ۔

بیٹری کم ہونے پر دل ہچکولے کھانے لگے

جب اسکرین پر فون کی 20 فیصد بیٹری  رہ جائے تو آپ بے چین ہونا شروع ہو جائیں تو سمجھیں کہ آپ  'مریضِ سمارٹ فون' ہیں۔

نوٹیفیکشنز پر دھیان اٹکے رہنا

جیب میں پڑے فون   کی وجہ سے  بار بار یہ احساس ہوکہ جیسے آپ کا فون بج رہا ہو لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہو۔

گاڑی چلاتے ہوئے بھی فون کا استعمال

گاڑی یا موٹرسائیکل  چلاتے وقت  فون کا استعمال ہرگزنہیں کرنا چاہیے لیکن عادت سے مجبور  لوگ  اس خطرناک ایڈونچر سے پرہیز نہیں کرتے۔

آپ زندگی کو  سوشل میڈیا  کی نظر سے دیکھتے ہوں

ہر لمحے آپ  کو یہ فکر کھائے جائے کہ آپ کی تصویر پر کتنے لائکس یا شیئر آئے تو فوراً اپنے نفسیاتی علاج کا بندوبست کریں۔

صبح کا آغاز اور دن کا اختتام فون پر ہو

فون سے نکلنے والی تیز روشنی آپ کی آنکھوں کو کافی نقصان پہنچا سکتی ہے خاص طور پر اس وقت جب آپ  دن کی شروعات اور دن کا اختتام فون کے ساتھ کریں۔

فون  میں مگن ہونے کی وجہ سے کام کیلئے  دیر ہوجائے

کام پر دیرسے پہنچنے کیاہم وجوہات میں فون کا استعمال کرنا  بھی ہے۔  آپ کے دوست آپ کے میسج کا انتظار تو کرلیں گے لیکن آپ کی نوکری آپ کا انتظار نہیں کرے گی۔

برش کرتے وقت بھی فون کا استعمال کرنا

یہ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ 'انتہا پسند' لوگ باتھ روم میں بھی فون کا استعمال کرنا نہیں چھوڑتے۔

بیک وقت  دو اسکرین کا استعمال

اگر آپ  فون  کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ کا استعمال بھی کر رہے ہیں تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ سمارٹ ڈیوائس کی لت میں مبتلا ہیں۔

آپ کا فون ہمیشہ آپ کے ہاتھوں میں ہو

فون کی جگہ جیب  ہونی چاہیے لیکن ہم آپ  اسے  ہمیشہ اپنے ہاتھ میں رکھتے ہیں تو یہ خطرے کی گھنٹی شمار ہو گی۔

فون میں ریمائنڈرلگانا

ذہن  میں چیزیں بٹھانے کے بجائے بلا ضرورت فون  پر ریمائنڈرز لگانا ظاہر کرتا ہے کہ آپ چھوٹے چھوٹے کاموں کیلئے بھی فون کا سہارا لینے پر مجبور ہیں۔

اس وقت  آپ یہ تحریر اپنے فون پر پڑھ رہے ہیں

آپ کے 'مریض سمارٹ فون' ہونے کی سب سےبڑی علامت یہ ہے کہ آپ اس وقت یہ مضمون اپنے فون پر پڑھ رہےہیں۔

بشکریہ: ریڈر ڈائجسٹ