فلم بھومی کی باکس آفس میں مثبت کارگردگی

شائع 24 ستمبر 2017 01:20pm

MV5BNTE0Njg2NGQtOTZhMC00MDkyLWE2M2QtNjE5NDYwYjNjYjBjXkEyXkFqcGdeQXVyNjcyNjMzMjQ@

بولی وڈ اداکار سنجے دت کی  حالیہ ریلیز ہونے والی فلم  بھومی کی باکس آفس پر دوسرے روز کمائی میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اومنگ کپور کی زیر ہدایت بننے والی فلم نے باکس آفس پر  دوسرے روزدو کروڑ روپے سے زائد رقم اکٹھے کی۔

دو دنوں میں فلم کی کمائی چار کروڑ روپے تجاوز کرچکی ہےجس کی تصدیق   اتوار کے روز معروف  سنیما ناقد اورتجزیہ کار  ترن آدرش نے  ٹوئٹر پرکی۔

فلم بھومی میں سنجے دت کے علاوہ ادیتی راؤ حیدری، سِدھانت گپتا اور شرد کیلکر اہم  کرداروں میں موجود ہیں۔

ناقدین کی جانب سے فلم 'بھومی' کو مثبت ردعمل  موصول ہواہے ۔

فلم کی کہانی باپ(سنجے دت)اور بیٹی(ادتی راؤ حیدری) کے گرد گھومتی ہے۔

بشکریہ: زی نیوز