رنویر سنگھ کپل دیو کا کردار ادا کریں گے

شائع 24 ستمبر 2017 02:07pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

رنویر سنگھ اور ارجن کپوراسکرین کے پیچھے تو شاید اچھے دوست ہوں لیکن جب بات آتی ہے اچھے رولز کی تو دونوں ایک دوسرے کے حریف بن جاتے ہیں۔

گزشتہ دنوں خبریں تھیں کہ ارجن کپور،1983کے کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کی غیر یقینی فتح پر بننےو الی فلم میں کپل دیو کا کردار ادا کریں گے۔

اب کہا جارہا ہے کہ ارجن کی جگہ رنویر نے لے لی ہے۔

بجرنگی بھائی جان کے ہدایت کار کبیر خان  ہی اس فلم کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دیں گےجبکہ فلم نیشنل ایوارڈ یافتہ سنجے پورن سنگھ چوہان لکھیں گے۔

فی الحال رنویر، سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی کی ریلیز کی تیاریاں کر رہے ہیں۔جس کی کہانی رانی پدماوتی(دیپیکا پڈوکون) اور راول رتن سنگھ(شاہد کپور) کے گرد گھومتی ہے۔

فلم پدماوتی ایک راجپوت گروہ کی جانب سےتاریخ کو مسخ کرکے پیش کرنے کے خلاف احتجاج کے سبب تنازعہ کا شکار ہوچکی ہے۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز