جارج کلونی کی نئی فلم کے شائقین بے صبری سے منتظر

شائع 25 جنوری 2016 07:38am

kloni

لاس اینجلس:ہالی وڈ کے معروف اداکار جارج کلونی اور جولیا رابرٹس کی جوڑی پر مشتمل فلم منی مونسٹر کی چند جھلکیاں شائقین کے سامنے پیش کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق جوڈی فوسٹر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم منی مونسٹر میں جارج کلونی اور جولیا رابرٹس مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں ،جارج فلم میں ایک بزنس مین اور اسٹاک ماہر کا کردار نبھا رہے ہیں،جبکہ جولیا اینکر پرسن بنی ہوئی ہیں ۔

فلم میں دلچسپ موڑ اس وقت آتا ہے جب جارج اینکر پرسن کے مشورے پر اپنی تمام دولت سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور ٹی وی شو کو یر غمال بنالیتے ہیں۔

اس ڈراما تھرلر فلم کی جھلکیاں دیکھنے کے بعد شائقین فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں،فلم رواں ماہ مئی میں ریلیز کی جائے گی۔