فیشن انڈسٹری پر راج کرنے والی پاکستان کی ٹاپ 5 ماڈلز
پاکستانی فیشن انڈسٹری بھی دنیا کی کسی فیشن انڈسٹری سے کم نہیں یہاں بھی کئی ایسی ماڈلز ہیں جو کسی بھی برانڈ کی تشہیر کردیں یا ان کا فوٹو شوٹ کسی رسالے میں شائع ہوجائے تو وہ شہرت کی بلندیوں کو چھو جاتا ہے۔
دنیا خوبصورتی اور اپنی طرف متوجہ کرنے والی چیزوں کو دیوانی ہوتی ہے۔ خوبصورتی کا تعلق انسانی رنگ روپ سے نہیں ہوتا بلکہ یہ انسان کے اپنے وجود میں ہی ہوتی ہے۔ آج ہم آپ کو پاکستان کی موجودہ سب سے کامیاب ماڈلز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔
نمبر پانچ پر ہیں آمنہ الیاس
آمنہ الیاس پاکستانی فیشن انڈسٹری کی بولڈ اور انتہائی خوبصورت ماڈل ہیں انہوں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر بھی خاصی شہرت حاصل کی۔ اس کے علاوہ آمنہ نے مختلف نامور برانڈز کے ساتھ کام کرکے بھی اپنی دھاک بٹھائی ہے۔
چوتھے نمبر پر ہیں جیا علی
جیا علی ایک بین الاقوامی چہرہ ہیں انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز محج 19 برس کی عمر میں کیا۔ جیا علی کا تعلق ایک عیسائی فیملی سے ہے۔ جیا بولڈ فوٹو شوٹس کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتی ہیں۔
تیسرے نمبر پر ہیں نادیہ حسین
نادیہ حسین ایک ماڈل ہونے کے ساتھ ساتھ خوبرو اداکارہ، فیشن ڈیزائنر اور ڈینٹسٹ بھی ہیں۔ وہ جب بھی ریمپ پر اپنا جلوہ بکھیرتی ہیں تو آگ لگادیتی ہیں۔ نادیہ کا پاکستان کی ٹاپ ماڈلز میں ہوتا ہے۔
نمبر دو پر ہیں مہرین سید
مہرین سید پاکستانی فیشن انڈسٹری کا ایک جانا مانا چہرہ ہیں ان کی باڈی ماڈلنگ کے لحاظ سے بالکل پرفیکٹ ہے اور فیشن انڈسٹری کی مہنگی ترین ماڈلز میں شمار ہوتی ہیں۔
آیان علی
آیان علی پاکستان کی سب سے مشہور و معروف ماڈل ہیں وہ 1991 میں پیدا ہوئیں اور محض 16 سال کی عمر سے ماڈلنگ کررہی ہیں۔ وہ اپنے کیریئر کے دوران تنازعات کا شکار بھی رہی ہیں۔






















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔