رنگوں کے انتخاب میں چھپا ہے شخصیت کا راز
شخصیت کو جاننے کے لیے کپڑوں کے رنگ بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اگر آپ کسی جاب انٹرویو کے لیے جا رہے ہیں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ کچھ دفاتر والے آپ کے ساتھ ساتھ آپ کے کپڑوں اور ان کے رنگوں کو بھی مدنظر رکھتے ہیں۔
لہذا جب بھی نوکری کے انٹرویو کے لیے جائیں ،اپنے کپڑوں پر خاص توجہ دیں۔ آج اس آرٹیکل کے ذریعے ہم آپ کو بتائیں گے کہ کون سے رنگ ہیں جن کو پہننے سے اجتناب کرنا چاہیئے اور کون سے رنگ ہیں جن کو آپ کو پہننا چاہئیے۔
نیلا
اگر آپ نے جاب انٹرویو میں جانے کے لیے نیلے رنگ کے کپڑوں کا انتخاب کیا ہے تو یقین جانئے آپ نے بہترین رنگ کا انتخاب کیا ہے۔کیرئیر بلڈر کے ایک سروے کے مطابق ان افراد کو جاب آفر کی جاتی ہے جو انٹرویو کے لیے نیلے رنگ کے کپڑے پہن کے جاتے ہیں۔ نیلا رنگ سے پراعتمادی ، نظم و ضبط اور وفاداری کی عکاسی ہوتی ہے۔ اسی لیے مینیجرز نیلے رنگ کے کپڑے پہننے والوں کو ہائیر کرتے ہیں۔
سرمئی
سرمئی جیسے انگریزی میں گرے رنگ کہا جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمئی رنگ پہننے والے افراد بہت مہذب لگتے ہیں، سرمئی رنگ پہننے والے افراد کے لیے کہا جاتا ہے کہ وہ آفس میں دوستانہ ماحول بنا کے رکھتے ہیں۔
جامنی
جامنی رنگ کے کپڑے اکثر رائل اور امیرت کو واضح کرتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جب آپ جاب کے انٹرویو کے لیے جا رہے ہیں تو جامنی رنگ کا انتخاب بالکل نہیں کریں۔کیونکہ جامنی رنگ شوخ رنگوں میں شمار ہوتا ہے اور یہ رنگ آفس پہننے جانے کے لیے نہیں بنا ہے۔ ہاں اگر آپ کسی پارٹی یا ڈنر پر جا رہے ہیں تو جامنی رنگ کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔
کالا
کالا رنگ آفس کے ساتھ ساتھ کسی بھی محفل میں جانے کے لیے بے حد خوبصورت رنگ تصور کیا جاتا ہے۔کالا رنگ پہننے سے آپ کی شخصیت الگ ہی نظر آنے لگتی ہے۔کالے رنگ کو ہر محفل کے لیے مناسب تصور کیا جاتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ کالا رنگ دفتر میں پہننے کے لیے بھی بہت مناسب لگتا ہے۔کالا رنگ سے تو ویسے افسردگی بھی ظاہر ہوتی ہے ، لیکن بعض اوقات کئی خوشی کے مواقعوں پر بھی کالا رنگ پہنا جاتا ہے۔
ہرا
ہرا رنگ آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔ہرا رنگ چونکہ بہت ہلکا سا اور ٹھنڈا سا رنگ ہوتا ہے لہذا اس رنگ کو پسند کرنے والے بھی ٹھنڈے مزاج کے ہوتے ہیں۔اگر آپ اپنی ٹیم کو متاثر کرنا چاہتے ہیں تو اگلی بار آفس ہرا رنگ پہن کے ضرور جائیں ۔
سفید
سفید رنگ بھی آفس پہن کے جانے کا آئیڈل رنگ ہے۔اس کے علاوہ یہ رنگ لڑکے اور لڑکیوں دونوں کے لیے ہی اچھا ہے۔اس رنگ کو آفس کے علاوہ لنچ وغیرہ میں بھی پہنا جاسکتا ہے۔اگر آپ کسی تخلیقی کمپنی میں جاب انٹرویو دینے جا رہے ہیں تو آپ سفید رنگ ضرور پہن کے جائیں۔



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔