انڈوں کو کبھی بھی فریج میں نہ رکھیں
ڈیلی میل کے مطابق فوڈ سائنٹسٹ ڈاکٹر اسٹیورٹ فریمونڈ نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ انڈوں کو کبھی فریج کے دروازے میں نہ رکھیں۔ انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا کہ اگر انڈے ابالنے ، فرائی کرنے ہیں یا ان کی سفیدی کو زردی سے الگ کرنا ہے تو انہیں کبھی بھی فریج میں نہیں رکھنا چاہئے۔
ان کے مطابق فریج کا دروازہ کھلنے اور بند ہونے سے انڈے ہلتے ہیں اور ان کی سفیدی اس طرح کے استعمال کے قابل نہیں رہتی۔
ڈاکٹر اسٹیورٹ نے اپنی کتاب میں اس عام تاثر کو بھی غلط قرار دیا کہ کچی سبزیاں ڈصحت کیلئے فائدہ مند ہیں۔ انہوں نے بتایا کہپھول گوبھی، لہسن، پیاز اور سرخ مرچ کچی حالت میں زیادہ مفید اور غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے ،لیکن باقی سبزیاں، گاجر، ٹماٹر، بند گوبھی اور پالک وغیرہ پکنے کے بعد زیادہ مفید ہوتی ہیں۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔