چینی ،کینسر جیسے مہلک مرض کی پرورش کرتی ہے: تحقیق

شائع 17 اکتوبر 2017 02:02pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ایک نئے تحقیقی مقالے میں سائنس دانوں نے بالآخر یہ دریافت کرلیا کہ چینی کس طرح کینسر جیسی مہلک بیماری کو پالتی ہے۔ اس دریافت کو زبردست کامیابی گردانا جارہا ہے۔

گزشتہ روز شائع ہونےو الی تحقیق میں بتایا گیا کہ کینسر کے خلیے کیوں چینی کو توانائی پیدا کیے بغیر ہی فوری توڑ دیتے ہیں۔ یہ عمل 1920میں دریافت ہوا تھا جسے واربگ ایفکٹکا نام دیا گیا تھا۔

اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکاتھا کہ آیا یہ اثر کینسر کی علامت ہے یا سبب۔

لیکن ڈچ جامعات کی نو سالہ مجموعی تحقیقی پروجیکٹ میں یہ معلوم ہوا کہ چینی کا قدرتی طور پر 'راس'نامی ایک جین سے تعلق ہوتا ہے جو کینسر کے ہر خلیے کی بقا کیلئے ضروری ہوتاہے۔

یہ تعلق کینسر کو اتنی طاقت سے پکڑ تا ہے کہ خلیوں کے پاس اِسے نکالنے کیلئے طاقت نہیں ہوتی ہے۔ یہ ایک ایسا مہلک چکر بناتا ہے جو کینسر کی مسلسل پرورش کرتا رہتا ہے۔

تحقیق کے نتائج  کینسر کے مریضوں کیلئے ان کی غذاؤں میں ان کی بیماری کے متعلق کچھ چیزیں پوشیدہ رکھتے ہیں اور جو اس مرض میں مبتلا نہیں ہیں ان کیلئے یہ تحقیق چینی کے نقصانات پر مزید روشنی ڈالتی ہے۔

Daily mail بشکریہ