مائیکل جیکسن کے بارے میں حیران کن انکشافات۔۔
مائیکل جیکسن کو کون نہیں جانتا ،امر یکن شہری ہونے کے باوجود پوری دنیا انہیں جانتی اور پسند کرتی تھی وہ پہلے سیاہ فام آرٹسٹ تھے جنہیں لوگ بے تحاشہ محبت کرتے تھے ،جب وہ اسٹیج پر پرفارم کرنے آتے تھے تو لڑکیاں ان کی صرف ایک جھلک دیکھنے کے لئے پاگل ہو جاتی تھیں۔
مائیکل جیکسن لوگوں کی پسندیدہ ترین شخصیت تھے لوگوں کو ان سے اتنا پیار تھا کہ بہت سے لوگ ان کے بارے میں ہر چیز جاننے کا دعویٰ کرتے ہیں،لیکن آج ہم آپ کو ان کی زندگی کے بارے میں چند ایسی دلچسپ باتیں بتائیں گے جنہیں جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
٭مائیکل جیکسن کا پسندیدہ کارٹون کردار پنوکیو تھا۔
٭مائیکل بہت ہی حساس قسم کے انسان تھے،وہ تمام لوگوں کے لئے اپنے دل میں درد رکھتے تھے۔
٭مائیکل جیکسن بچپن میں اپنی بہن کو تنگ کرنے کے لئے اس کے بستر میں مکڑیاں ڈال دیا کرتے تھے۔
٭مائیکل جیکسن تھری اسٹوجز کے بہت بڑے مداح تھے۔
٭ان کی پسندیدہ فٹبال ٹیم ایکسٹر سٹی تھی۔
٭مائیکل جیکسن کو جانوروں سے بہت پیار تھا ان کے پاس دو الاماس تھے جن کے نام مجموعی طورپر لو ئیس اور لولا تھے۔اس کے علاوہ انہوں نے ایک سانپ بھی پالا ہوا تھا جسے وہ کروشر کے نام سے بلاتے تھے۔
٭ان کی پہلی شادی لیزا میری سے ہوئی تھی جو صرف انیس ماہ قائم رہ سکی۔
٭مائیکل جیکسن کو میکسیکن کھانے بہت پسند تھے اس کے علاوہ وہ گوشت سے زیادہ سبزی کھانے کو ترجیح دیتے تھے۔
٭ان کے البم بیڈ اور ڈینجرز نے دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے کا ریکارڈ قائم کیا ہے جسے آج تک کوئی نہیں توڑ سکا۔
٭ان کے مشہور ڈانس اسٹیپ روبوٹ اور مون واک ہیں جنہیں ساری دنیا میں کاپی کیا جاتا ہے ،اس کے علاوہ ،وہ پہلے سیاہ فام آرٹسٹ ہیں جن کی ویڈیو ایم ٹی وی پر نشر ہوئی۔
٭مائیکل جیکسن کا پسندیدہ سپر ہیرو ایکس مین سیریز کا کردار مارف ہے۔






















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔