شادی کو یادگار بنانے والے 5 حسین اور یادگار تحفے

اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2017 05:42am

Untitled-2

شادی کی پہلی رات انسان کی زندگی کی سب سے یادگار رات ہوتی ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ فائیو اسٹار ہوٹل کے کمرے میں ہیں یا اپنے گھر کے 12x12 کے کمرے میں، پہلی رات صرف اس وجہ سے ہی یادگار ہوجاتی ہے کہ یہ آپ کی نئی زندگی کی پہلی رات ہے۔

آپ اپنی زندگی کی اس حسین رات کو مزید حسین بنا سکتے ہیں ایک دوسرے  کو ایک خوبصورت اور ہمیشہ یاد رہنے والا تحفہ دے کر۔

یہاں آپ کو پانچ ایسے تحفوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو شادی کی پہلی رات کو نہ صرف یادگار بنا دیں گے بلکہ اس کے ساتھ آپ کے لائف پارٹنر کو بھی خوش کردیں گے۔

٭ پیار بھرا خط

Image result for framed love letter for first night

صنف نازک اپنی شادی کی پہلی رات پہت زیادہ جذباتی ہوتی ہیں۔ ان کو مزید جذباتی کرنے کیلئے ایک پیار بھرا خط دیں۔ اس خط میں جو سچ ہے وہ تحریر کریں، آنے والی زندگی کے حوالے سے وعدے لکھیں اور اسے بتائیں کہ وہ آپ کیلئے کتنی خاص ہے۔ اپنی شریک حیات سے وعدہ کریں کہ آپ اسے زندگی بھر چاہیں گے، اور وہ اسی وقت آپ کی محبت میں گرفتار ہو جائے گی۔ اس کو مزید اسپیشل بنانے کیلئے اس خط کو فریم کرواکر دیں۔

٭ یادگار ڈائری

Image result for Scrapbook Diary

شادی کی پہلی رات وہ رات ہے جب آپ اپنی نئی زندگی کی شروعات کرتے ہیں۔ تو کیوں نہ اس نئی زندگی کے یادگار لمحوں کو محفوظ کیا جائے؟ اس کیلئے ایک اسکریپ بک ڈائری بہترین چیز ہے، اسے آپ خود بھی بناسکتے ہیں اور کسی دکان سے خرید بھی سکتے ہیں۔ اپنی زندگی کے حسین اور یادگار لمحوں کو اس میں محفوظ کرتے جائیں اور سالوں بعد آپ کے پاس اچھی یادوں کا ایک ذخیرہ موجود ہوگا۔

٭ قیمتی اور خوبصورت جوڑا

Image result for beautiful pakistani dresses for wedding gift

اگر آپ کوئی خاص جوڑا شادی کی پہلی رات کیلئے اپنی شریک حیات کیلئے پسند کرتے ہیں تو یاد رکھئے کہ سائز ٹھیک ہو اور وہ اس پر سوٹ کرتا ہو۔ آپ کا دیا گیا یہ جوڑا اسے پسند آئے گا اور وہ ساری زندگی اسے سنبھال کر رکھے گی اور صرٖ خاص مواقع پر اسے نکالے گی۔

٭ جیولری

Image result for jewellery for wedding gift

جیولری شادی کی پہلی رات کو دیا جانے والا ایک کامن تحفہ ہے، لیکن اس کی خاص باتیہ ہے کہ یہ کبھی بھی فیل نہیں ہوتا۔ آپ کو بہت زیادہ مہنگی ہیرے کی انگوٹھی یا ہار خریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایسی چیز ڈھونڈیں جو سب سے الگ ہو۔ جیسے کہ لَو، رومانس اور رشتوں کی تھیم پر مبنی ڈیزائنر جیولری۔ اور آپ دیکھیں گے کہ یہ آپ کی شریک حیات کو کتنی پسند آتی ہے۔

٭ گفٹ باسکٹ

Image result for gift basket for wedding night

اگر آپ درج بالا تحائف میں سے کچھ نہیں دینا چاہتے تو ایک گفٹ باسکٹ تیار کریں۔ اس میں خوشبودار کینڈلز، پرفیومز، لولی لوشنز چاکلیٹس اور ہر وہ چیز جو آپ کو لگے کہ اسے پسند آئی گی اس میں پیک کریں۔ لیکن خیال رکھیں کہ اسے خوبصورتی سے پیک کیا جائے۔

مادی تحائف تو اپنی جگہ، لیکن شادی کی پہلی رات غیر منقسم توجہ اور ڈھیر سارا پیار ہی اصل تحفہ ہوتا ہے۔ اپنی شریک حیات سے محبت کا اظہار کریں، اسے شہزادی کی طرح رکھیں اور آپ کی ساری زندگی آسان اور اچھی گزرے گی۔