اپنے عقائد اور مذاہب بدلنے والے بولی وڈ کے 10 مشہور سلیبریٹیز

اپ ڈیٹ 08 نومبر 2017 11:03am

AR

ہم نے کئی بار سنا ہے کہ لوگوں نے شادی کے لئے اپنے مذاہب کو دیوار نہ بننے دیا اور پیار کی خاطر مذہب کو تبدیل کردیا۔ ایسی ہی کئی مثالیں بولی وڈ انڈسٹری میں بھی موجود ہیں جنہوں نے پیار یا کسی اور چیز کی خاطر اپنے مذہب اور عقیدے کو چھوڑ کر دوسرے کو اختیار کرلیا۔

آئیے آپ بھی جانیئے وہ کون کونسی بولی شخصیات ہیں جنہوں نے اپنے عقیدے اور مذہب کو تبدیل کیا۔

(اللّٰہ رکھا رحمان المعروف (اے آر رحمان

AR

اے آر رحمان مسلمان نہیں بلکہ ایک ہندو فیملی سے تعلق رکھتے تھے۔ اسلام قبول کرنے سے قبل ان کا نام دلیپ کمار تھا۔ ان کی چھوٹی بہن کی طبیعت ٹھیک نہیں رہتی تھی تو انہوں نے اولیاء کرام کے مزارات پر جا کر حاضری دینا شروع کی اور وہ ٹھیک ہوگئیں۔ یاد رہے ان کی والدہ شادی سے قبل ایک مسلمان فیملی سے ہی تعلق رکھتی تھیں۔

ارجن رامپال اور مہر جیسیا

arjun00000000

سنہ 1986 میں مس انڈیا یونیورس بننے والی خاتون مہر جیسیا کا تعلق پارسی خاندان سے تھا جبکہ ان کے شوہر ارجن رامپال ایک ہندو ہیں۔ انہوں نے شادی کے لئے اپنے مذہب کو تبدیل کیا اور اب دونوں میں طلاق بھی ہوگئی ہے۔ یاد رہے اس سابقہ جوڑے کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔

ہریتک روشن اور سوزین خان

Related image

ہریتک روشن کا تعلق ایک پنجابی فیملی سے تھا جبکہ ان کی اہلیہ سوزین خان ایک مسلمان گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں تاہم دو بیٹوں کے ماں باپ سنہ 2014 میں علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔

عائشہ ٹاکیہ اور فرحان عظمی

ayesha

عائشہ ٹاکیہ نے سال 2009 میں اپنے مسلمان بوائے فرینڈ سے نکاح کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے تاہم ابھی تک ان کی جانب سے تصدیق یا تردید سامنے نہیں آسکی۔

سیف علی خان اور امرتا سنگھ

فائل فوٹو فائل فوٹو

سیف علی خان کی سابقہ اہلیہ امرتا سنگھ ایک سکھ فیملی میں پیدا ہوئیں تاہم سیف سے شادی کے لئے انہوں نے اپنے مذہب کو تبدیل کرلیا۔ بعد ازاں دونوں میں علیحدگی ہوگئی اس جوڑے کی ایک بھی ہے جسے دنیا سارہ علی خان کے نام سے جانتی ہے۔

منصور علی خان پتودی اور شرمیلا ٹیگور

Image result for sharmila tagore and pataudi

شرمیلا ٹیگور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی نواب منصور علی خان پتودی کے پیار میں گرفتار ہوئیں۔ انہوں نے شادی کے لئے اسلام کو قبول کرلیا اور ساتھ ہی اپنا نام بیگم عائشہ رکھ لیا۔

سنیل دت اور نرگس

Image result for sunil dutt and nargis wedding pictures

مشہور زمانہ فلم 'مدر انڈیا' کی اداکارہ نرگس کی شادی سنجے دت کے والد سنیل دت سے ہوئی۔ نرگس نے سنیل سے شادی کے لئے اسلام کو چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کرلیا۔

theemergingindia