آج انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے 'تین خواتین' کی خوبصورت لوکیشنز پر شوٹ مکمل

شائع 04 نومبر 2017 11:55am

33

آج انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے مشہور کامیڈی ڈرامے 'تین خواتین' کی شوٹنگ پاکستان کے خوبصورت ترین مقامات پر مکمل کرلی گئی۔

طنز و مزاح سے بھرپور کامیڈی ڈرامے کی شوٹنگ ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک، مانسہرہ اور لاہور کے خوبصورت ترین مقامات پر مکمل کی گئی۔

اس مشہور ڈرامے کی کراچی سے باہر شوٹنگ میں مقامی فنکاروں کے علاوہ حرا شیخ، نعیمہ گرج، کاشف جاوید، شاہد رانا، الیاس ندیم اور ہما شیخ کے ساتھ ساتھ مشہور کامیڈین امان اللہ نے بھی چاچا چکرم کے روپ میں شاندار انٹری دی۔

آج انٹرٹینمنٹ کے مشہور ڈرامے کے رائٹر شوکت علی ظفر، ڈائریکٹر وقاص جمیل جبکہ پیشکش ظفر زیدی کی ہے۔

23

اس مشہور ڈرامے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رائٹر شوکت علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈرامے کو بہت ہی عمدہ رسپانس مل رہا ہے۔ اس بار شمالی علاقہ جات اور لاہور میں شوٹنگ کی گئی ہے۔ امید ہے ناظرین کو پسند آئے گی۔

اسی ڈرامے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ حرا شیخ کا کہنا تھا کہ کراچی سے باہر مختلف پُر فضا مقامات پر شوٹ کو بےحد انجوائے کیا اور ہمارے ساتھ کچھ مقامی فنکاروں نے بھی حصہ لیا۔

ڈرامہ 'تین خواتین' ہر پیر رات 8 بجے پاکستان کے سب سے مشہور انٹرٹینمنٹ چینل آج انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جاتا ہے۔