اداکار گوہر رشید کی کبرہ خان کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل
کراچی : گوہررشید کا شمارمعروف پاکستانی اداکاروں میں ہوتا ہے اور ان کی نئی فلم ورنہ بھی پروموشن کے مرحلے میں جاری ہے۔ اب گوہر کی معروف پاکستانی اداکارہ کبرہ خان کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔
ویڈیو میں گوہر، اداکارہ کبرہ خان کے ساتھ رنبیر کپور کی فلم جگا جاسوس کے گانے کھانا کھاکے پر رقص کررہے ہیں۔ گانا کترینہ اور رنبیر کپور پر فلمایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ کبرہ خان نامعلوم افراد میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ انہوں نے بولی وڈ فلم ویلکم ٹو کراچی میں ارشد وارثی کے ساتھ بھی کام کیا تھا۔ویڈیو ذیل میں ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔