انڈسٹری کو ہِٹ سے زیادہ فلاپ فلمیں دینے والی بولی وڈ اداکارائیں

شائع 09 نومبر 2017 05:58am

main

بولی وڈ کی مشہور و معروف اداکارائیں اپنی خوبصورتی اور اداکاری کی وجہ سے بے حد مقبول ہیں۔ مقبولیت انسان کی کامیابی اور ناکامی کو تو ظاہر کرتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں انڈسٹری کی صف اوّل کی اداکاؤں نے اب تک کتنی کتنی فلموں کام کیا ہے اور ان میں سے کتنی کامیاب اور کتنی فلاپ ہو چکی ہیں؟

اگر نہیں تو کوئی بات نہیں۔۔ آج ہم آپ کو یہی بتانے جارہے ہیں کہ اب تک کس اداکارہ نے کتنی کامیاب اور کتنی فلاپ فلمیں انڈسٹری کو دی ہیں۔ ہمیں یقین ہے آپ بھی یہ جاننے کے لئے بہت پُرجوش ہوں گے۔

ایشوریا رائے بچن

فائل فوٹو فائل فوٹو

شاید آپ کو یقین نہ آئے لیکن ایشوریا نے اب تک بولی وڈ کی 30 فلموں میں کام کیا ہے جس میں سے اب تک صرف 7 فلمیں ہی ہِٹ رہی ہیں جکہ 23 فلمیں فلاپ ہوئی ہیں۔

سونم کپور

sonam2

فلم 'ساوریا' سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی انیل کپور کی بیٹی سونم کپور نے 14 فلموں میں کام کیا ہے تاہم اب تک ان کی 5 ہی فلمیں ہِٹ رہی ہیں جبکہ 9 فلمیں فلاپ رہیں۔

انوشکا شرما

anushka3

شاید آپ کو اس بات پر بھی یقین نہ آئے، انوشکا شرما نے اب تک 15 فلموں میں کام کیا جن میں سے محض پانچ کامیاب جبکہ 10 فلاپ ثابت ہوئیں۔

کترینہ کیف

فائل فوٹو فائل فوٹو

بولی وڈ کی باربی ڈول بھی فلاپ فلمیں دینے میں کسی سے پیچھے نہیں۔ انہوں نے اب تک 26 فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں سے 12 ہِٹ اور 14 فلاپ رہیں۔

دپیکا پاڈوکون

File Photo File Photo

بولی وڈ کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ دپیکا نے اب تک 21 فلموں میں جلوے بکھیرے۔ ان 21 میں سے 10 کامیاب جبکہ 11 ناکام رہیں۔

کرینہ کپور خان

kareena_image

بولی وڈ کی بیبو نے اپنے کیریئر میں 46 فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے انڈسٹری کو اب تک 11 ہِٹ جبکہ 35 فلاپ فلمیں دی ہیں۔

کنگنا رناوت

kangna

بولی کی کوئین کنگنا رناوت کو اگر اسکینڈل گرل بھی کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ تاہم انہوں نے اب تک بولی وڈ کی 28 فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں لیکن ان میں سے محض 5 ہِٹ جبکہ 23 فلاپ ثابت ہوئیں۔

Thanks to viral.laughingcolours