سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرنے والی 5 بولی وڈ اداکارائیں

اپ ڈیٹ 09 نومبر 2017 10:50am

main

بولی وڈ کے بھائی سلمان خان شاید لڑکیوں میں سب سے زیادہ مشہور بولی وڈ سپر اسٹار ہوں لیکن کیا آپ اس بات کو مانیں گے کہ کئی ایسی اداکارائیں بھی ہیں جنہوں نے ان کے ساتھ کام کرنے سے سختی سے انکار کیا۔

آج ہم آپ کو بولی وڈ کی ان اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے بالکل انکار کردیا۔

ٹوئنکل کھنّا

Image result for salman khan and twinkle khanna movie name

سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرنے والی سب سے پہلی اداکارہ بولی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی اہلیہ تھیں۔ سلمان اور انہوں نے 1988 میں بننے والی فلم 'جب پیار کسی سے ہوتا ہے' میں ایک ساتھ اداکاری کی جو ایک بلاک بسٹر ثابت ہوئی تاہم بعد میں بھی انہیں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی آفرز آئیں لیکن انہوں نے صاف انکار کردیا۔

سونالی بیندرے

Related image

سونالی بیندرے ایک اور مشہور اداکارہ ہیں جنہوں نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا۔ ان دونوں کو بِگ اسکرین پر جوڑی کی صورت میں بے حد پذیرائی ملی تاہم جب سے سلمان نے کالا ہرن مارا سونالی نے ان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کرکیا۔

امیشا پٹیل

Image result for salman khan and sonali bendre

فلم 'کہو نہ پیار ہے' سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والی امیشا پٹیل نے سلمان خان کے ساتھ صرف ایک ہی فلم 'یہ ہے جلوہ' میں کام کیا۔ اس فلم کو مداحوں نے اتنا پسند نہیں کیا تاہم امیشا نے پھر ان کے ساتھ کام کرنے کا رِسک نہیں لیا۔

دپیکا پاڈوکون

Image result for salman khan and deepika padukone

ڈریم گرل دپیکا بھی ان اداکاراؤں میں شامل ہیں جنہوں نے سلمان خان کے ساتھ قطعاً کام کرنے سے انکار کیا۔ انہیں سلمان کے ساتھ ایک یا دو فلم کی آفر نہیں آئی بلکہ 5 فلموں میں اداکاری کی پیشکش ہوئی۔ فلم 'سلطان' میں عارفہ کے کردار کے لئے بھی سب سے پہلے انہی سے رابطہ کیا گیا تھا۔

جوہی چاولہ

#1 Juhi Chawla

جوہی چاولہ نے شاہ رخ خان کے ساتھ تو کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم نوے کی دہائی میں فلم 'دیوانہ مستانہ' کے بعد انہیں ایک بار بھی سلمان خان کے ساتھ نہیں دیکھا گیا۔

Thanks to viral.laughingcolours