بگ باس10بڑی تبدیلی کا امکان
ممبئی:بھارتی ٹی وی چینل کے مقبول ترین رئلیٹی شو بگ باس کا اختتام ہو چکا ہے،بگ باس لوگوں کو تفریح فراہم کرنے والا ایسا پروگرام ہے جسے ہر عمر کا انسان بہت شوق سے دیکھتا ہے ۔
بگ باس میں عوام کو تفریح مہیا کرنے کے لئے شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا جاتا ہے اوران سے مختلف ٹاسک کروائے جاتے ہیں ، ٹاسک کے دوران گھر میں موجود افراد کا ایک دوسرے سے لڑنا جھگڑنا لوگوں کے لئے تفریح کا باعث ہوتا ہے اور لوگ اس کے سحر سے نکل ہی نہیں پاتے۔یہ ہی وجہ ہے کہ بگ باس کے ہر سیزن کے اختتام کے ساتھ ہی نئے سیزن کی تیا ریاں شروع ہو جاتی ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بگ باس کی عوام میں مقبولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارتی ٹی وی کے نجی چینل کلرز کے سی ای او راج نائیک نے بگ باس 10کا اعلان کردیا ہے۔
ان کا بگ باس کے نئے سیزن کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس بار شو کا فورمیٹ بالکل مختلف ہوگا ،بگ باس کو عوام میں بے حد پسند کیا جاتا ہے ،پروگرام دیکھتے ہوئے لوگ تصور میں اپنے آپ کو بگ باس کے گھر کے اندر دیکھتے ہیں،ہم عوام کی انہی خواہشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بار عام لوگوں کو بگ باس میں شامل ہونے کا موقع دیں گے۔
راج نائیک کا مزید کہنا تھا بگ باس نہ صرف ایک شو ہے بلکہ اس کے ذریعے لوگوں کے رویے،ان کے دوسروں کیلئے احساسات اور ذہنی استطاعات کے بارے میں پتہ چلتا ہے۔
بگ باس میں شرکت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شو میں کوئی بھی حصہ لے سکتا ہے ضروری نہیں کی اس کا تعلق شوبز سے ہو،آپ اگر ڈاکٹر،انجینئر،وکیل ہیں یا کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،ہمارا مقصد لوگوں کو تفریح فراہم کرنا ہے اگر آپ میں یہ صلاحیت موجود ہے تو ضرور آئیں ہم آپ کو بگ باس میں شرکت کا موقع دیں گے۔
واضح رہے کہ بگ باس سیزن 9 نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹی وی پر نشر ہونے والے تمام پروگرامز کو پیچھے چھوڑ دیا تھا،لوگ توقع کررہے ہیں کہ بگ باس کا اگلا سیزن پچھلے تمام سیزن سے زیادہ اچھا ثابت ہوگا۔
خیال رہے کہ بگ باس کی مقبولیت میں بولی وڈکے دبنگ خان کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے توقع کی جارہی ہے کہ اگلے سیزن میں سلمان ہی بگ باس میں میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔