پریانکا کو بھارتی حکومت کا بڑا جھٹکا

شائع 11 نومبر 2017 06:33pm
File Photo File Photo

ممبئی :بولی وڈ کے بعد ہولی وڈ میں اپنی کامیابی کا ڈنکہ بجانے والی پریانکا چوپڑا کو بھارتی حکومت نے بڑا جھٹکا دے دیا۔ پریانکا کا شمار بھی محب وطن اور بھارت سے محبت کرنے والے شہریوں میں ہوتا ہے ۔ تاہم بھارت میں ان کا نام ووٹر لسٹ سے نکال دیا گیا۔

پریانکا کی پہلے رہائش اترپردیش میں تھی اور وہاں  پر وہ بریلی میں رہتی تھیں تاہم مس ورلڈ کا تاج سجنے کے بعد وہ دوہزار میں ممبئی منتقل ہوگئی تھیں۔

حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ پریانکا اور ان کی والدہ کا نام ووٹر لسٹ سے ہٹادیا گیا ہے، اور اب وہ بریلی میں اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکتیں۔

واضح رہے کہ پریانکا کی ہولی وڈ میں دو فلموں کی شوٹنگ جاری ہے اور ان فلموں میں وہ معاون اداکارہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔