ہیئر ٹرانسپلانٹ سرجری کروانے والے 10 مشہور بولی وڈ اداکار

شائع 13 نومبر 2017 11:32am

main3

موجودہ دور میں گنجا پن ایک عام سی بیماری ہے اور بال جھڑنا ہر تین میں سے ایک فرد کا مسئلہ ہے۔ گنجا پن انسان کی خوبصورتی میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ اس کے اعتماد میں بھی کمی مرتب کردیتا ہے۔

اس مہلک مرض کا شکار عام افراد کے ساتھ بولی وڈ سلیبریٹیز بھی بن چکے ہیں لیکن انہوں نے وقت کو ضائع کئے بناء فوراً ہی ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا تاکہ ان کی نہ خوبصورتی ماند پڑ سکے اور نہ ہی ان کے اعتماد میں کمی آسکے۔

آج ہم آپ کو بولی وڈ اداکاروں کی گنج پن میں لی گئی تصاویر دکھانے جارہے ہیں۔ ملاحظہ کیجیئے

امیتابھ بچن

Amitabh Bachchan began to lose his hair in the late 90s.

کیریئر کی ابتداء سے ہی امیتابھ بچن کے بال انتہائی گھنے اور خوبصورت تھے تاہم لیٹ نائنٹیز میں انہوں نے اپنے بال کھونا شروع کردیئے جس کے بعد انہیں ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانا پڑا۔

ڈانسنگ سینسیشن گووندا

The dancing and comedy sensation of 80's and 90's era, Govinda.

گووندا 80 اور 90 کی دہائی میں اپنے پیک پر تھے تاہم جب انہوں نے اپنے بالوں کو کھونا شروع کیا تو فوراً ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا تاکہ ان کا کیریئر ختم نہ ہوجائے۔

بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار

The Khiladi of Bollywood - Akshay Kumar.

اکشے کمار کے بال بھی اچانک بہت کم ہوگئے تھے اور انہیں بھی ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانا پڑا۔

بولی وڈ کے بھائی جان سلمان خان

Bollywood's macho man and Sultan star - Salman Khan.

سلمان خان اس بات کو بخوبی جانتے تھے کہ ابھی ان کے آگے بہت بڑا کیریئر ہے اور ان کی ڈیمانڈ بھی بہت زیادہ ہے۔ اسی لئے بال گرنے کے ساتھ ہی انہوں نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا اور اب انہیں بولی وڈ کے میگا اسٹارز میں شمار کیا جاتا ہے۔

بولی وڈ کے کھلنائیک سنجے دت

Another macho man of Bollywood - Sanjay Dutt.

اگر سنجے دت ہیئر ٹرانسپلانٹ نہ کرواتے تو ان کا کیریئر کافی پہلے ہی ختم ہوچکا ہوتا۔ اسی لئے اگر منا بھائی کا درست نہ کہا جائے تو یہ ناانصافی ہوگی۔

گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریا

90s famous Bollywood singer - Abhijeet Bhattacharya.

ابھیجیت بھی گنج پن کا شکار ہوگئے تھے اور انہوں نے اس سے چھٹکارا دبئی میں سرجری کرواکر حاصل کیا۔

ادیتیا پنچولی

The actor who was a rage in the 90's era - Aditya Pancholi.

نائنٹیز کے مشہور اداکار ادیتیا پنچولی بھی بہت تیزی سے گنجے ہورہے تھے۔ انہوں نے بھی سرجری کرواکر بال لگوائے۔

ہمیش ریشمیا

We have often seen Himesh Reshammiya wearing the cap until he went on for hair transplant.

ہیئر ٹرانسپلانٹ کی بات کی جائے اور ہمیش ریشمیا کا نام نہ للیا جائے تو یہ غلط ہوگا۔ ان کو جب اداکاری کی آفرز آنا شروع ہوئیں تو انہوں نے ہیئر ٹرانسپلانٹ سرجری کروانے کا فیصلہ کیا۔

کپل شرما

Even the comedy sensation Kapil Sharma went through this phase.

کیریئر کے آغاز میں کپل شرما بال گرنے کی وجہ سے ایک بزرگ شخص معلوم ہوتے تھے تاہم انہوں نے کامیابی حاصل کرنے کے لئے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے میں ہی عافیت جانی۔

وویک اوبرائے

Vivek Oberoi too went through hair transplant treatment and the results are amazing. 

ایک وقت تھا جب وویک اوبرائے بھی کافی حد تک گنجے ہوچکے تھے لیکن انہوں نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کرواکر بال واپس حاصل کئے اور اب وہ کمبے اور سلکی بالوں کے مالک ہیں۔

Thanks to wittyfeed