پرینیتی کا منفرد انداز
File Photoبھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑ اورارجن کپور ایک بار پھر اپنے چاہنے والوں کو ایک ساتھ پردے پر نظر آئیں گے۔ اب کی مرتبہ پرینیتی منفرد انداز میں نظر آئیں گی۔
بولی وڈ کی نئی آنے والی تھرل اور رومانوی فلم سندیپ اور پنکی فرارمیں پرینیتی کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے ۔ فلم میں ارجن پولیس افسر کا کردار نبھارہے ہیں۔
پرینیتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فلم میں ان کا انداز اور دکھاوا بالکل نیا ہے۔ پرینیتی حالیہ جاری کردہ فلمی جھلک میں وہ محض ایک کاروباری شخصیت نظر آرہی ہیں جبکہ ان کے چہرے کے تاثرات بھی بتارہے ہیں کہ فلم میں پرینیتی کے نزدیک محض کاروبار ہی اہمیت کا حامل ہے۔
واضح رہے بولی ووڈ فلم 'سندیپ اور پنکی فرارآئندہ سال اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔