یہ کونسی معروف پاکستانی گلوکارہ ہے؟ جانیئے
ٖFile Photoکیا آپ پہچان سکتے ہیں کہ یہ کون پاکستانی گلوکارہ ہے جس کا اب پاکستان میں چرچا ہے اگر نہیں توعرض ہے کہ یہ اور کوئی نہیں مومنہ مستحسن ہیں جنہوں نے کوک اسٹوڈیو سے پاکستان میں مقبولیت حاصل کری۔
انہوں نے اپنا پہلا اسٹوڈیو گانا سجنا جنون کے البم جنون ٹوئنٹی کیلئے ریکارڈ کروایا تاہم ان کو عوام میں مقبولیت دوہزار سولہ میں کوک اسٹوڈیو کے سیزن نائن سے ملی۔ جس میں انہوں نے راحت فتح علی کے ساتھ آفرین آفرین گانے میں حصہ لیا۔
File Photoمومنہ مستحسن کی والدہ کا نام ہما مستحسن ہے اور وہ ڈاکٹری کے پیشے سے منسلک ہیں جبکہ ان کے والد پاک فوج کے ریٹائرڈبریگیڈیئر ہیں ۔انہیں پاک آرمی کی طرف سے ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
مومنہ نے اپنی ابتدائی تعلیم لاہور گرامر اسکول سے حاصل کی اور بعد میں انہوں نے اسٹونی بروکس یونیورسٹی سے بائیومیڈیکل انجینئرنگ اور اپلائیڈ میتھمیٹکس میں ڈگریاں حاصل کریں۔تاہم آجکل یہ مختلف برانڈز کے اشتہاروں میں زیادہ نظر آرہی ہیں ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔