دپیکا بھی ماہرہ کی حمایت میں سامنے آگئیں

شائع 15 نومبر 2017 05:53pm
File Photo File Photo

ایسا نظر آتا ہے کہ پاکستانی سنیما انڈسٹری کے ساتھ بھارتی سنیما انڈسٹری کے ستارے بھی گردش میں ہے۔ اور ایک طرف دپیکا کی فلم پدماوتی کو شدید تنقید کا سامنا ہے تو دوسری طرف پاکستان میں بھی ماہرہ کی فلم ورنہ کو پابندی کا سامنا ہے ۔

اب ایک انٹرویو میں بولی وڈ اسٹار دپیکا نے ماہرہ کی فلم ورنہ کے حق میں بیان دیا ہے ۔ اپنےانٹرویو میں دپیکا کہنا تھا کہ بعض لوگ سنیما کی طاقت کو نہیں سمجھتے اس سے دنیا میں کیا کیا جاسکتا ہے ؟

دپیکا کہنا تھا کہ اس سے لوگوں میں اتفاق پیدا کیا جاسکتا ہے محبت پھیلائی جاسکتی ہے جوکہ انتہائی دلکش ہے ۔ دپیکا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ اس اہمیت کو سمجھتے نہیں ہے۔

پدماوتی فلم کیخلاف جاری احتجاج پر اپنا تبصرہ کرتے ہوئے دپیکا کا کہنا تھا کہ جب خواتین کے دن منائے جاتے ہیں تو  دیکھ کر بہت خوش کن احساس ہوتا ہے۔ تاہم دپیکا نے مزید کہا کہ یہ واقعی افسوسناک ہے ہم کس طرف جارہے ہیں اور ہم بحیثیت قوم کس مقام پر کھڑے ہیں۔

Courtesy: somethinghaute.com