موبائل فون کے انسانی صحت پر اثرات
File Photoموبائل فون کے استعمال اور اسکے بیس اسٹیشن کے انسانی صحت پر کس طرح کے مضمرات مرتب ہوتے ہیں ، یہ ایک ایساسوال ہے جس کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے کافی سنجیدگی سے لیا گیا ہے ۔ موبائل فون کے استعمال میں اضافہ اور اسکے معمولی سے بھی انسانی صحت پر مضر اثرات کے انسانی صحت کیلئے بڑی پیچیدگی کا سبب بن سکتے ہیں۔
موبائی فونز سے خارج ہونے والی ریڈیو فریکوئنسی اسکے بیس اسٹیشن کے موازنے میں ہزار گنا پر اثر ہوتی ہے اور اسکے انسانی صحت پر منفی اثر کے امکانات بھی زائد ہیں۔ لہذا اس حوالے سے ریسرچ کی گئی جس میں کینسر ، صحت پر اثرات ،الیکٹرومیگنٹیک انٹرفیرنس، اور ٹریفک حادثات کا جائزہ لیا گیا ۔
کینسر کے امکانات
موبائل فون سے خارج ہونے والی ریڈیو فریکوئنسی اور دماغ کے کینسر پر تاحال ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ موبائل فون یا پھر اسکے بیس اسٹیشن سے نزدیکی کسی قسم کے کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔
انسانی ذہن پر اسکے اثرات
سائنسدانوں کے مطابق موبائل فون کے استعمال کے انسانی ذہن پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں جس میں نیند کا توازن، ذہن کی سرگرمی اور ردعمل کا عرصہ شامل ہیں ۔ تاہم یہ اثرات اتنے ہلکے ہیں اسکے صحت پر پڑنے والے تاحال واضح نقصانات سامنے نہیں آسکے ہیں۔
الیکٹرومیگنیٹک مداخلت
جب موبائل کسی طبی آلے کے نزدیک استعمال کیا جائے تو غالب امکان ہے الیکٹرومیگنیٹک مداخلت کے باعث اسکے کام میں رکاوٹ پڑے ۔ حتی کہ بعض طیاروں کے اندر ایسے آلے نصب ہیں جو کہ فون کی آوٹ پوٹ کی طاقت کو کنٹرول کرسکیں۔
ٹریفک حادثات میں اضافہ
موبائل فون کا استعمال رسرچ کے مطابق ٹریفک حادثات میں اضافے کا سبب بنا ہے اور خصوصی طور پر اس صورت میں جب موبائل فونز کو ڈرائیونگ کے دوران استعمال کیا جارہا ہو۔










اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔