ظہیر خان اور 'چک دے انڈیا' کی اداکارہ سگاریکا گھٹگے ایک ہوگئے

اپ ڈیٹ 23 نومبر 2017 10:13am

mm

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر ظہیر خان اور فلم 'چک دے انڈیا' میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سگاریکا گھٹگے نے شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پیسر اور اداکارہ نے آج صبح ہی کورٹ میرج کی ہے۔ سگاریکا بولی وڈ کی انتہائی خوبصورت اداکارہ ہیں، انہیں پہلی بار فلم ‘چک دے انڈیا’ میں دیکھا گیا تھا۔

Image result for sagarika ghatge in chak de india

ظہیر خان اور سگاریکا کو پہلی بار ایک ساتھ کرکٹر یووراج سنگھ اور اداکارہ ہیزل کیچ کی شادی میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔جس کے بعد دونوں کو اکثر مقامات پر ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا۔

Related image

لیکن جب بھی ان سے اس رشتے کے بارے میں سوال کیا جاتا تو دونوں جانب سے اس خبر کی تردید کی جاتی تھی۔ تاہم پھر 24 اپریل 2017 کو اچانک دونوں نے اپنی منگنی کا اعلان ٹوئیٹر کے ذریعے کیا اور آج کورٹ میں شادی بھی کرلی۔

ان کی شادی اس وجہ سے اور زیادہ اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ظہیر اور سگاریکا الگ الگ مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔ جب ظہیر سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنی فیملی کو کیسے منایا تو انہوں نے کہا 'ہم دونوں کے خاندان اس بات کو سمجھتے ہیں کہ شادی ایک رائٹ پرسن سے ہونی چاہیئے مذہب میں مماثلت ہونا ضروری نہیں'۔

اسی حوالے سے جب سگاریکا سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا 'میرے والدین آزاد خیال ہیں ابتداء میں انہوں نے کچھ تحفظات کا اظہار کیا لیکن ظہیر سے ملنے کے بعد وہ مطمئن ہوگئے'۔

mm

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصویر بھی شیئر کی۔

Thanks to Hindustantimes