ہالی ووڈ فلم ”فائنڈنگ ڈوری“ کا نیا ٹریلر جاری
نیویارک:ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم فائنڈنگ ڈوری کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ،فلم سترہ جون کو سینما گھروں میں قہقہے بکھیرنے آئے گی۔
دوہزار تین میں دھوم مچانے والی ہالی ووڈ تھری ڈی اینی میٹد فلم فائنڈنگ نیمو کے بعد اب فلم کا سیکوئل شائقین کیلئے پیش کیا جا رہا ہے، فلم فائنڈنگ ڈوری کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
فلم میں اس بار نیمو کی دوست ڈوری کی کہانی ہو گی شامل،جو اپنی معصوم شرارتوں سے مداحوں کے دے گی ہنسنے کا موقع۔فلم میں ایلن ڈی جینریز،البرٹ بروکس ،ہیڈن لورنس نے پس پردہ آواز کا جادو جگایا ہے۔فلم فائنڈنگ ڈوری سترہ جون کو سینما گھرو ں میں تہلکہ مچائے گی۔
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔