ناگن 3: مونی روئے آؤٹ کرسٹل ڈی سوزا اِن؟

شائع 06 دسمبر 2017 11:03am

mouni

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے جانے پہچانے نام اور کئی ساس بہو ڈراموں کی بانی ایکتا کپور نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بڑا اعلان کردیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بھارت سمیت پاکستان میں بھی بے حد مقبول ڈرامے ناگن کے تیسرے ایڈیشن میں ناگن کا کردار نبھانے والی ممکنہ اداکارہ کا نام بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق ناگن ڈرامے کے تیسرے ایڈیشن کے لئے آڈیشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس تیسرے ایڈیشن کے میل کردار میں موجودہ بگ باس کے کنٹسٹنٹ پریانک شرما جبکہ ناگن کا کردار مونی روئے کی جگہ ممکنہ طور پر کرسٹل ڈی سوزا نبھائیں گی۔

یہ ڈرامہ سیریل بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہے۔ اس سیزن میں وِلن کا کردار نبھانے والی اداکارہ ادا خان کا پتّا بھی صاف ہوگیا۔ تاہم ابھی پوری کاسٹ کا فائنل کیا جانا باقی ہے۔

یہ ڈرامہ سیریل بگ باس کے گیارہویں ایڈیشن کے اختتام پر آن ایئر کیا جائے گا جس کے لئے ابھی سے باگ دوڑ شروع کردی گئی ہے۔