میئر لندن صادق خان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات

اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2017 11:05am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:میئر لندن صادق خان نے  وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں مختلف شعبوں پر بات چیت کی گئی۔

بدھ کو میئر لندن صادق خان بھارت سے واہگہ کے راستے لاہور پہنچے تو  میئر  کرنل مبشر جاوید  ریٹائرڈ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

میئر لندن کو سخت سیکیورٹی حصار میں ماڈل ٹاؤن پہنچایا گیا،جہاں انہوں نے ٰ شہباز شریف سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ  پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات ہیں،صادق خان کے دورے سے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔