پاکستانی مشہور شخصیات اور ان کےمشہور بچے
پاکستانی فلم اورڈرامہ انڈسٹری بہت عرصے بعد درست سمت میں اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے،اب سے کچھ عرصے پہلے تک کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ہماری انڈسٹری بھی انٹرنیشنل میڈیا پر کور کی جائے گی۔
گلیمرس میڈیا کی اس ترقی کا سارا دارومدار ہمارے آج کے اداکار ہیں جن کی محنت اور لگن کے باعث ہماری فلم اور ڈرامہ انڈسٹری پوری دنیا میں پہچانی جا رہی ہے۔
لیکن ان اداکاروں کی پہچان کس سے ہے یہ جاننے کے لئے آپ کو زیل میں دی گئی تحریر کو پڑھنا پڑے گا۔
شان،نیلو
شان پاکستانی فلم انڈسٹری کے ٹاپ اداکاروں میں سے ایک ہیں لیکن شائد آپ یہ بات نہ جانتے ہوں کہ وہ ماضی کی مشہور اداکارہ نیلو کے صاحبزادے ہیں۔
صباءحمید،میشاءشفیع،فارس شفیع
صباءحمید کو کون نہیں جانتا وہ پاکستانی ڈراموں کا لازمی حصہ سمجھی جاتی ہیں،وہ میشاءشفیع کی والدہ ہیں یہ تو تقریباً تمام لوگ جانتے ہیں لیکن وہ اداکار فارس کی والدہ ہیں یہ ہم آپ کو بتارہے ہیں۔
شہروز اور بہروز سبزواری
بہروز سبزواری کو کون نہیں جانتا وہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور فنکار اور شہروز سبزواری کے والد ہیں، شہروز ٹی وی کے ابھرتے ہوئے با صلاحیت اداکار ہیں۔
سیمی راحیل،مہرین راحیل
مہرین ہماری انڈسٹری کی بہت ہی باصلاحیت اداکاہ ہیں ،ان میں یہ ٹیلنٹ کہاں سے آیا یہ سوچ کر پریشان نہ ہوں ان کے غیر معمولی ٹیلنٹ کی وجہ ان کی باصلاحیت والدہ سیمی راحیل ہیں۔
شاہد،کامران شاہد
کامران شاہد نجی نیوز چینل کے بہت ہی مشہور اینکر ہیں لیکن آپ کو ان کے بارے میں جان کر حیرانی ہوگی کہ وہ ماضی کے معروف اداکار شاہد کے بیٹے ہیں۔
عرفان کھوسٹ،سرمد سلطان کھوسٹ
ڈرامہ ہمسفر سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ہدایتکار اور اداکار سرمد کھوسٹ پاکستانی ڈراموں کے مایا ناز اداکار عرفان کھوسٹ کے صاحبزادے ہیں۔
افشاں قریشی،فیصل قریشی
فیصل قریشی پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کے لئے اتنے زیادہ ضروری ہیں کہ ان کے بغیر ڈرامہ نامکمل دکھائی دیتا ہے،وہ اداکاری کے ساتھ مختلف نجی چینلز سے میزبانی کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں۔ معروف اداکارہ افشاں قریشی فیصل کی والدہ ہیں۔
صلاح الدین،فہد مصطفی
فہد مصطفی موجودہ دور میں نوجوان نسل کے آئیڈیل مانے جاتے ہیں ،وہ مشہور اداکار صلاح الدین کے بیٹے ہیں۔
بشریٰ انصاری،میرا انصاری،اسماءعباس
پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی چلبلی اداکارہ بشریٰ انصاری سے کون واقف نہیں لیکن آپ کو یہ نہیں پتہ ہوگا کہ وہ ڈرامہ سیریل ننھی سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اسماءعباس کی سگی بہن اور میرا انصاری کی والدہ ہیں۔
زبیدہ طارق،حسین طارق
زبیدہ طارق پاکستان کی بہت ہی معتبر کوکنگ ایکسپرٹ ہے،ان سے پاکستانی لوگ بے انتہا محبت کرتے ہیں ،زبیدہ طارق زبیدہ آپا کے نام سے بھی مشہور ہیں۔
ان کے دوبچے بیٹا حسین طارق اور بیٹی صباء طارق ہیں۔































اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔