ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم کوبو اینڈ دی ٹو اسٹرنگز کا نیا ٹریلر جاری

شائع 28 جنوری 2016 02:16pm

kubo

لاس اینجلس:ہالی ووڈ تھری ڈی اینی میٹڈ فلم کوبو اینڈ دی ٹو اسٹرنگز کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔ فلم میں جاپانی بچے کی کہانی کی عکاسی کی گئی ہے۔

جاپان کی تاریخ اور ثقافت کا تڑکا لئے شائقین کے لیے اینی میٹڈ فلم کوبو اینڈ دی ٹو اسٹرنگز پیش کی جارہی ہے۔ فلم کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔فلم کی کہانی کوبو نامی جاپانی بچے پر مبنی ہے۔جس میں بچہ ماں کو شیطانی قوتوں سے بچانے کے لیے کوششیں کرتا دکھائی دے گا۔

ہدایتکار ٹریوس نائیٹ کی فلم میں رونے مارا، چارلیز تھیرون اور میتھیومک کو نوغے اور دیگر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ فلم کوبواینڈ دی ٹو اسٹرنگز انیس اگست کو امریکی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔