کیسے بنائیں بھنوﺅں اور پلکوں کو گھنا؟
ہلکی آئی بروز اور پلکوں کی وجہ سے خواتین خاصی پریشان نظر آتی ہیں۔چونکہ آج کل موٹی اور چوڑی آئی بروز کا فیشن ہے لہذا موٹی آئی بروز بنانے کے لیے آئی بروز کا گھنا ہونا بھی ضروری ہے۔اگر آئی بروز گھنی نہیں ہونگی تو اس کا شیپ اچھا نہیں لگتا۔
بعض خواتین و لڑکیوں کا آئی بروز اور پلکیں قدرتی طور پر گھنی ہوتی ہیں اور آئی بروز شیپ میں ہوتی ہیں۔جبکہ کچھ خواتین کی آئی بروز زیادہ تھریڈنگ کروانے یا خاندانی موروثیت کے باعث نہایت ہلکی و جھری جھری ہو تی ہیںاور ہلکی آئی بروز اور پلکوں کی وجہ سے اس میں گیپ یا خلاءبھی ہو جاتا ہے۔
وہ خواتین جو اپنی آئی بروز کو ٹوئزر کی مدد سے بناتی ہیں یا اس کی مدد سے آئی بروز کو شیپ دیتی ہیں۔ وہ شاید یہ نہیں جانتی کہ اس عمل سے بالوں کی جڑیں کمزور ہوجاتی ہیںاور اس عمل سے آئی بروز کی گروتھ بھی روک جاتی ہے، جس کے باعث وہ خواتین پریشانی سے دوچار ہوتی ہیں۔
پھر جب آئی بروز اور پلکیں ہلکی ہوجاتی ہیں تو وہ خواتین اور لڑکیوں کو فیشن و ٹرینڈ کے ساتھ چلنے میں دشواری لگنے لگتی ہے۔جس کے باعث وہ آئی بروز اورپلکوں کو گھنا کرنے کے لیے نئے نئے جتن کرنے لگتی ہیں۔ حتٰی کہ بات ایکسٹینشن تک پہنچ جاتی ہے۔
لیکن آج ہم آپ کو کچھ ایسے گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے کہ جس سے آپ کی پلکیں اور آئی بروز دونوں خوبصورت اور گھنی ہو جائیں گی۔جو لڑکیاں اور خواتین رات کو سونے سے پہلے اپنی آئی بروزاور پلکوں پر کیسٹر آئل کا مساج کریں۔یہ عمل مستقل کرنے سے آپ کی آئی بروز اور پلکوں کی گروتھ میں اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا۔کیسٹر آئل سے آپ کی پلکوں اور آئی بروز کو نشونما ملے گی ، جس کے باعث آپ کی پلکیں اور آئی بروز گھنی ہونا شروع ہو جائیں گی۔
اس کے علاوہ آپ کاجل پینسل سے بھی اپنی آئی بروز کو ڈارک بنا سکتے ہیں۔ لیکن یہ وقتی طور پر گھنی لگیں گی۔ جیسے آپ کسی پارٹی میں جارہے ہیں تو پینسل کے ذریعے آئی بروز کو گھنا بنا سکتے ہیں۔اگر جب بھی آپ بھنوﺅںکو پینسل سے ڈارک کریں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ کالے رنگ کی پینسل بالکل استعمال نہیں کریں کیونکہ اس سے آپ کی آئی بروز بہت مصنوعی لگیں گی۔لہذا آئی بروز کو پینسل سے جب بھی ڈارک کریں تو اس کے لیے براﺅن رنگ کی پینسل کا استعمال کیا جائے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔