رنبیر کو لگا اکیس کروڑ کا جھٹکا۔۔۔

شائع 29 جنوری 2016 07:45am

ranbir-kapoor0000000000000

ممبئی:بولی وڈ کے مشہور ادا کار اور نوجوانوں کے دل کی دھڑکن رنبیر کپور کو فلیٹ خالی کرنے پر لگا اکیس کروڑ کا جھٹکا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر ان دنوں اپنی سابق دوست کترینہ کیف کے ساتھ  علیحدگی کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ،دونوں نے اپنے طویل تعلقات کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں اداکار ممبئی کے ایک فلیٹ میں ساتھ رہتے تھے اور علیحدگی کے بعد دونوں کو یہ فلیٹ خالی کرنا پڑا ،رنبیر نے فلیٹ کے مالک کو سیکیورٹی ڈپوزٹ کی صورت میں اکیس کروڑ روپے کی رقم دی تھی جبکہ فلیٹ کا ماہانہ کرایہ پندرہ لاکھ روپے تھا۔

دونوں اداکاروں نے تقریباً چھ ماہ ایک ساتھ فلیٹ میں گزارے ، لیکن پھربعض نجی وجوہات کی بناءپر دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی اور کترینہ فلیٹ چھوڑ کر چلی گئیں جبکہ رنبیر کو بھی فلیٹ خالی کرنا پڑا،معاہدے کے تحت فلیٹ کا سیکیورٹی ڈپوزٹ واپس نہیں کیا گیا اور اس طرح رنبیر کو اکیس کروڑ روپے کا بڑا جھٹکا لگ گیا۔

واضح رہے کہ رنبیر کترینہ کافی عرصے سے ایک ساتھ تھے اور دونوں کی شادی کی خبریں بھی میڈیا پر گردش کررہی تھیں لیکن اچانک دونوں کے درمیان ا ختلافات نے سر اٹھانا شروع کردیا اور ان اختلافات کا انجام علیحدگی کی صورت میں سامنے آیا۔