اکشے کا چونکا دینے والا بیان۔۔۔

شائع 29 جنوری 2016 08:52am

akshy0000000000000

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ عامر خان کو ایسے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہئے جن پر انہیں بعد میں معافی مانگنی پڑے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران اکشے کمار کا کہنا تھا کہ چھوٹے موٹے واقعات ہر ملک میں ہوتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اپنے ہی ملک اور لوگوںکے بارے میں غلط بیانات دئیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ملک کے خلاف باتیں کرنا دانشمندی نہیں ،یہاں پر بہت سی اچھی اور خوشگوار چیزیں بھی ہیں جن کے بارے میں بات کی جا سکتی ہے،لیکن ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم صرف غلط چیزوں کو سامنے لاتے ہیں جبکہ اچھی چیزوں کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال عدم برداشت کے خلاف دئیے گئے عامر کے بیان پر بھارت میں بہت ہنگامہ ہوا تھا اور بھارتی شدت پسندوں نے عامر خان کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا۔
عامر پہلے تو اپنے بیان پر قائم رہے لیکن بالآخر انہیں عدم برداشت پر دئیے گئے اپنے بیان پر معافی مانگنی پڑی۔