ویجیٹیرین  غذاؤں سے جڑی  5 افواہیں

شائع 28 دسمبر 2017 07:08am

Untitled-1

جدید دور میں سائنس اور ٹیکنالوجی نے ہماری زندگیوں میں انقلاب برپا کردیاہے ،لیکن پھر بھی ہم میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو چیزوں کی اصل حقیقت جانے بغیر سنی سنائی باتوں پر یقین کر لیتے ہیں ،جنہیں وقت رہتے  جان لینا ضروری ہوتا ہے ۔

ایسی ہی کچھ باتیں سبزیوں کے بارے میں بھی مشہور ہیں ۔عام طور پر سبزیوں کو ایک صحت مند غذا  تصور نہیں کیا جاتا،مانا یہ جاتا ہے کہ سبزیاں ہمارے جسم کو زیادہ توانائی فراہم نہیں کر پاتیں اور   اسے کمزور بنا دیتی ہیں ۔جبکہ  ایسا سمجھنا بالکل غلط ہے۔

٭ کیا سبزیوں میں پروٹین کی کمی ہوتی ہے؟

Myth: Vegetarian food lacks protein content

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ انڈہ استعمال نہ کرنا آ پ کے جسم میں پروٹین  کی کمی کا سبب بن سکتا ہے ، تو آپ کو چاہئے کہ سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں کیونکہ   نباتات میں بھی پروٹین پایا جاتا ہے  ،جو آپ کے جسم میں پروٹین کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔مثلاً  دالیں ، ٹوفو،اناج اور پھلیاں نہ صرف آپ کے جسم میں  پروٹین کی ضرورت کو پورا کرتی ہیں بلکہ  ساتھ ہی ساتھ مزیدار ذائقہ بھی فرہم کرتی ہیں۔

٭ کیاسبزیوں میں آئرن  کی کمی ہوتی ہے؟

Myth: Vegetarians are iron-deficient

کئی لوگوں کا ماننا یہ ہے کہ  روزمرہ کی زندگی میں گوشت  استعمال نہ کرنے سے  جسم میں آئرن کی کمی ہوجاتی ہے،اور  سبزیوں میں آئرن کی  کمی ہوتی ہے،جبکہ پالک اور پھلیوں میں آئرن وافر مقدار میں پایا جاتا ہے  ،جو آپ کے جسم میں آئرن کی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔

٭ کیاسبزیاں توانائی سے بھرپور نہیں ہوتیں ؟

Myth: Vegetarian food gives less energy

سبزیوں کو  توانائی سے بھرپور غذا  نہیں سمجھا جاتا ،مانایہ جاتا ہے کہ اس سے جسمانی کمزوری ہوتی ہے  جبکہ جسمانی کمزوری کی اصل وجہ وٹامن اور روٹین کی کمی ہوتی ہے۔ ان دونوں  ضرورتوں کو پورا  کرنے کے  لئے  پالک، دالیں ، پھلیاں اور چنے  ایک اہم زریعہ ہیں۔

٭ کیاسبزیوں کا استعمال بے وقت بھوک کا سبب ہوتا ہے؟

Myth: It always makes you hungry

 تحقیق کے مطابق    سبزیوں میں موجود فائبر  خون میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے اور بے وقت کی بھوک  سےروکتا ہے۔اس لیے کسی بھی  سنی سنا ئی بات پر  یقین کرنے سے پہلے ایک بار خود سوچ لیں ۔

٭ کیاسبزیاں چکنائی سے پاک غذا ہوتی ہیں؟

Myth: Vegetarian diets are always low in fat

عام طور پر سبزیوں سے بنی غذاؤں کو  چربی سے  پاک غذا تصور کیا جاتا ہے ۔  فنگر چپس اور پکوڑوں کا شمار بھی  سبزیوں سے بنی چیزوں میں ہوتا ہے   ،  جبکہ ہم سب یہ بات جانتے ہیں کہ  ان میں چکنائی موجود ہوتی ہے۔

بشکریہ TOI