پاکستانی کرکٹرز پر مر مٹنے والی بولی وڈ اداکارائیں
بھارت میں بولی وڈ اسٹارز کے کروڑوں میں مداح ہیں اور یہ بھارتی مداح اپنے اسٹارز کو پوجنے کی حد تک چاہتے ہیں لیکن بولی وڈ کی ایسی بھی اداکارائیں ہیں جو کہ پاکستانی کرکٹرز پر مرمٹیں اور ان کی کئی مرتبہ ایک ساتھ خبریں بھی اخباروں یا چینلز کی زینت بنیں ۔ ذیل میں ایسے ہی پاکستانی کرکٹرز بیان کیے گئے ہیں جن پر بولی وڈ اسٹارز مرمٹیں۔
سشمیتا سین اور وسیم اکرم
بھارت میں سشمیتا سین اور وسیم اکرم سے متعلق بھی یہ خبریں گرم ہوئیں کہ دونوں اسٹارز ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور بہت جلد ایک دوسرے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے ۔ حتی کہ دونوں اسٹارز کئی شوز میں بھی ایک ساتھ نظر آئے جس کے باعث ان خبروں کو مزید تقویت ملی تاہم بعد میں دونوں کی جانب سے اس بات کی تردید کردی گئی ۔
شعیب ملک اور سونالی بیندرے
پاکستان میں شعیب ملک کو راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے جانا جاتا ہے اور بھارت میں سونالی بیندرے بھی بڑا نام ہیں ۔ اطلاعات تھیں کہ شعیب ملک اور سونالی بیندرے بھی ایک دوسرے میں دلچسپی رکھتے تھے اور بھارت میں دونوں کے حوالے سے خبریں بھی خوب گرم ہوئیں ۔
عمران خان اور زینت امان
پاکستان کے اسٹار کرکٹر عمران خان کا شمار بھی اسٹارز میں ہوتا رہا ہے اور ماضی میں وہ اپنے وقت کے پائے کے کرکٹر تھے تاہم کہا جاتا ہے کہ بولی وڈ اداکارہ زینت امان بھی عمران خان پر مرمٹی تھیں لیکن دونوں کے درمیان یہ تعلق زیادہ عرصے نہ چل سکا اور دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔
عبدالرزاق اور تمنا بھاٹیا
عبدالرزاق کا شمار بھی پاکستان کے ٹاپ آل راونڈرز میں ہوتا ہے ، ان کی تصویر بھی بولی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں تمنا بھاٹیادبئی میں ایک جیولری کی دکان میں عبدالرزاق کے ساتھ دیکھی گئی تھیں تاہم یہ بھی اطلاعات تھیں کہ دونوں شاید ایک دوسرے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
محسن خان اور رینارائے
رینا رائے کا شمار بھی بولی وڈ کی معروف اداکاراوں میں ہوتا ہے اور وہ بھی محسن خان پر مرمٹیں جس کے بعد دونوں نے شادی بھی کی تاہم ان کے درمیان یہ شادی زیادہ عرصے نہ چل سکی اور محسن خان اور رینائے رائے درمیان طلاق ہوگئی۔






















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔