فلم البیلا راحی کیلئے فواد خان کاسٹ
کراچی :معروف سنگر عالمگیر پر مبنی فلم البیلا راحی کیلئے فواد خان کو کاسٹ کرلیا گیا، کاسٹ ہونے پر فواد خان کا کہنا تھا کہ عالمگیر کا کردار ادا کرنا اعزاز کی بات ہے۔
فواد خان نے البیلا راحی فلم کے مختلف ہونے اور لوگوں کیلئے دلچسپ ہونے کے حوالے سے کہا کہ خدا نے لوگوں کی زندگیوں کی شکل میں جو اسکرپٹس لکھے ہیں وہ پوری دنیا کیلئے مثالی خاکے ہوتے ہیں اور عالمگیر صاحب کی کہانی بھی ان میں ایک ہے جو فلم کی صورت مین نہ صرف دیکھنے والوں کو محفوظ کریگی بلکہ ہم سب کیلئے یقینی طور پر متاثر کن بھی ہوگی۔
اوریجنل اسکرپٹ اور بے مثال گلوکار،عالمگیر کے کردار کیلئے فواد خان کا انتخاب، اس بات کا ثبوت ہے کہ فوگ کلچر فلمز کی یہ پہلی پیشکش، البیلا راہی نہ صرف فلمی حلقوں میں بلکہ کمرشل طور پر بھی اہم کامیاب حاصل کریگی
یاد رہے کہ فوگ کلچر فلمز، پاکستان میں ٹی وی کمشلز بنانے والے پروڈکشن ہاو¿سز میںسرفہرست، اسٹیمولس پروڈکشنز کا ذیلی ادارہ ہے،اسٹیمولس پروڈیشنز نے، مقامی اور بین الاقوامی ڈائریکٹرز کیساتھ کام کرکے پاکستان میں اہم برانڈز کے دوسو سے زائد ٹی وی اشہتار پروڈیوس کرکے صرف چھ سال کی مختصر مدت مین نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے،،

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔