کراچی: دو چینی باشندے اے ٹی ایم فراڈ کی کوشش میں پکڑے گئے

شائع 10 جنوری 2018 04:54pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی میں نجی بنک سے اے ٹی ایم فراڈ کی کوشش ناکام ہوگئی۔فراڈ کرنے والے دو چینی باشندے بینک عملے کی مدد سے پکڑے گئے۔

کراچی میں عبداللہ ہارون روڈ سے دو چینی چور پکڑے گئے۔

ملزمان بینک کی اے ٹی ایم سے چھیڑ چھاڑ کررہے تھے۔بینک عملے نے مشکوک جان کر روکا تو بھاگنے لگے۔

جنہیں عوام نے دھرلیا، اور پولیس کے حوالے کردیا۔

چینی چوروں نے تین روز قبل اسی اے ٹی ایم میں اسکمنگ مشین لگائی تھی اور آج نکالنے آئے تھے۔

پولیس نے دونوں کو ایف آئی اے سائبر کرائم کے حوالے کردیا۔