بولی وڈ میں مس پرفیکٹ کا خطاب ملا کس کو؟

شائع 30 جنوری 2016 09:14am

p000000000000000

ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار عامر خان اپنی پرفیکٹ اداکاری کے باعث پوری فلم انڈسٹر ی میں ایک الگ پہچان رکھتے ہیں ،اسی وجہ سے وہ مسٹر پرفیکٹ کے نام سے جانے جاتے ہیں، ابھی تک اداکاراﺅں میں مس پرفیکٹ کا خطاب کسی کو بھی نہیں دیا گیا ہے،لیکن اب یہ اعزاز پریانکا نے اپنے نام کرلیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پریانکا کی آنے والی فلم جے گنگا جل کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے تمام سین بغیر کوئی غلطی کے عکسبند کروائے،جس کے باعث فلم کے ہدایتکار پرکاش جھا نے انہیں مس پرفیکٹ کے نام سے پکارنا شروع کردیا۔

پرکاش جھا کا کہنا تھا کہ پریانکا کی اداکاری میں روز بروز نکھار آتا جارہا ہے وہ اب کم سے کم غلطیاں کرتی ہیں اور اپنے سین بالکل صحیح کروانے کی کوشش کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ پریانکا ان دنوں اپنی آنے والی فلم جے گنگا جل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں،اس کے علاوہ وہ بولی وڈ کی متعدد کامیاب فلموں میں کام کر چکی ہیں جن میں باجی ر اوﺅ مستانی،اعتراض،میری کوم ،کرش وغیرہ شامل ہیں۔