ناخن بتائیں گے اب بیماری کا حال
اکثر انسان بیمار ہوتا ہے تو اس کے چہرے پر عیاں ہوجاتا ہے ۔ چہرے پر کمزوری رونما ہونے لگتی ہے یا تھکاوٹ محسوس ہونے لگتی ہے، جس کے باعث پتہ چل جاتا ہے کہ انسان بیمار ہے۔
انسانی جسم کے مختلف حصوں کی ساخت اور ان کے رنگوں کاانسانی سوچ،فکراور صحت سے گہراتعلق ہوتاہے اسی لیے ایک تحقیق میں ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ ناخن کے مختلف رنگ اور ساخت انسان کی صحت کے متعلق حیرت انگیزمعلومات فراہم کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق ناخن کے رنگ اور ساخت ہماری صحت کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں جن کوسامنے رکھ کرہم اپنی بیماریوں کاعلاج کرسکتے ہیں۔
آج ہم آپ کو انہی چیزوں کے بارے میں بتائیں گے کہ کیسے آپ ناخنوں سے اپنی بیماری کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔
چیچک جیسے داغ
اگر آپ کے ناخنوں پر چیچک جیسے داغ ہیں تواس کاتعلق ٹشوکی خرابی سے ہے جوایلوپیسیا کاباعث بنتے ہیں۔اس سے آپ گنجے پن کاشکار ہوسکتے ہیں۔
پیلے موٹے اور بوسیدہ ناخن
جن لوگوں کے ناخن پیلے یاانتہائی سفید اور موٹے ہوتے ہیں،ایسے افراد فنگل انفیکشن کاشکار ہوتے ہیں۔
پیلے اور مردہ ناخن
کچھ لوگوں کے ناخن پھیکے اور مردہ نظر آتے ہیں ایسے لوگ خون کی کمی کاشکارہوسکتے ہیں جب کہ ایسے ناخنوں شوگر اور جگرکی بیماری کی بھی علامت ہے۔
ہلکی سیاہ لائن
اگر آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ کے ناخن کی جڑ سے بدنماکالی لائن ابھراتی نظر آرہی ہے توآپ کو رسولی ہوسکتی ہے یہ لائن عام طور ہر کسی ایک ناخن بالخصوص انگوٹھے پرابھرتی ہے۔
نیلے ناخن
کچھ لوگوں کے ناخنوں کا رنگ ہلکا سا نیلا ہوتا ہے جواس بات کااشارہ ہے کہ آپ کاجسم مناسب آکسیجن حاصل نہیں کرپارہا اور ایسے لوگ پھیپھڑوں اور دل کی بیماری کاشکار ہیں۔
ناخن کانیچے سے موٹااورمڑاہونا
اگرناخن کے کنارے پھیلے ہوئے اور انگلی کے پوٹوں کی جانب مڑے ہوئے ہوں ایسے افراد ہاضمے اور کان کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔
بھربھرے ناخن
ایسے ناخن اس بات کی علامت ہے کہ یہ لوگ تیزکیمیکل کااستعمال کرتے ہیں۔
سفید لائنز
اگر آپ کے ایک سے زائد ناخن پرکئی سفید رنگ کی پٹیاں نظر آئیں تویہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کے گردے ٹھیک کام نہیں کررہے جن کہ اس کے علاوہ یہ پروٹین کی کمی کوبھی ظاہر کرتا ہے۔
چھوٹی سرخ لائنز
لال یابراون رنگ کی لائنز کاناخن پر آجانا اس بات کی علامت ہے کہ ایسا شخص خون کی کمی اور دل کی بیماری کاشکار ہے۔
چمچے کی شکل کے ناخن
کچھ لوگوں کے ناخن چمچے کی شکل کے لیکن نرم ہوتے ہیں جوایسے افراد میں آئرن کی کمی ورجگر کی بیماری کاظاہرکرتے ہیں۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔